Rs.600.00Rs.800.00

کتاب کا نام: تاریخ اور نصابی کتبمصنف: ڈاکٹر مبارک علیقیمت: 700قومی ریاست کے وجود میں آنے کے بعد سے تعلیم کو قومی بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ قومی ریاست نصابی تعلیم کے ذریعے طالب علموں...

  • Book Name: Tarikh or Nisabi Kutab
  • Author Name Dr. Mubarak Ali
  • No. of Pages 168
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 18
کتاب کا نام: تاریخ اور نصابی کتب
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
قیمت: 700
قومی ریاست کے وجود میں آنے کے بعد سے تعلیم کو قومی بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ قومی ریاست نصابی تعلیم کے ذریعے طالب علموں میں قوم پرستی اور وطن پرستی کے جذبات کو پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ حکمران طبقے پر کوئی تنقید نہ کی جائے اور نہ ہی ریاست میں اصلاح کی تجاویز دی جائیں۔ اس مقصد کے لیے نصابی کتب اُن افراد سے لکھوائی جاتی ہیں جو قومی ریاست کے منصوبے کو پورا کرتے ہیں۔
نصابی کتابوں میں سیاست کا بھی دخل ہوتا ہے۔ اقتدار میں آنے والی سیاسی پارٹی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اُن موضوعات کو شامل کرتیں جو عوام میں مقبول ہوں جبکہ نصابی کتابوں کے ذریعے عالمگیر سیاست نئے افکار و خیالات کو شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جن ملکوں میں نصابی کتابوں کے ذریعے کسی ایک خاص نظریے کی تعلیم دی گئی ہو تو اس صورت میں نوجوانوں میں تعصب اور نفرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا نصابی کتابوں کی وجہ سے کئی ملکوں کے باہمی تعلقات کشیدہ ہیں۔ جیسے جاپان اور کوریا، اسرائیل اور عرب ممالک ، امریکہ اور لاطینی ممالک، جرمنی اور انگلینڈ، انڈیا اور پاکستان۔ کئی بار یہ کوشش کی گئی کہ جن ملکوں کے درمیان نصابی کتب تنازعے کا باعث ہیں اُن کے مورخ مل کر ایسی تاریخ لکھیں جس میں تعصبات نہ ہوں بلکہ باہمی روابط کے واقعات ہوں۔
ڈاکٹر مبارک علی
2 ستمبر 2024 ء ، لاہور
Translation missing: en.general.search.loading