Rs.400.00Rs.600.00

کتاب کا نام: برطانوی راج۔مصنف: ڈاکٹر مبارک علی۔قیمت: 600پاکستان میں برطانوی راج اور اُس کے اثرات کو پوری طرح سے نہیں سمجھا گیا۔ اس لیے لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ برطانوی دور حکومت میں...

  • Book Name: Brtanvi Raaj
  • Author Name Dr. Mubarak Ali
  • No. of Pages 99
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 18

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
کتاب کا نام: برطانوی راج۔
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی۔
قیمت: 600
پاکستان میں برطانوی راج اور اُس کے اثرات کو پوری طرح سے نہیں سمجھا گیا۔ اس لیے لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ برطانوی دور حکومت میں انصاف تھا، لوگوں کے حقوق کا تحفظ تھا اور ریاست کے ادارے جن میں فوج، پولیس اور سیاسی عہد یدار شامل تھے ، وہ عوام کی خدمت کرتے تھے ۔ رشوت اور نمین
میر با ادارے کم سے کم ملوث تھے۔ سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مخبری کے کئی ادارے تھے ۔ عدلیہ آزاد اور خود مختار تھی ۔ ملک میں امن و امان تھا۔ قانون کی بالا دستی تھی۔
برطانوی حکومت کے بارے میں یہ ایک رومانوی داستان ہے۔ اُس کے جن پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، وہ ریاست کا جبر تھا۔ آزادی پر پابندیاں تھیں ۔ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے برطانوی حکومت نے جو اقدامات کیے اُن میں ریاستوں کا خاتمہ تھا۔ معاہدوں کی خلاف ورزیاں تھیں۔ زمینداروں کے طبقے کو تشکیل دینا تھا تا کہ اُس کے ذریعے عام لوگوں کو قابو میں رکھا جائے ۔ ٹیکسوں کی سختی
سے وصولی کی جاتی تھی اور ہندوستان کی دولت کو سمیٹ کر انگلستان لے جایا جاتا تھا۔ ہندوستان کی صنعت و حرفت کو ختم کیا گیا۔ خاص طور سے کپڑے کی صنعت کو تا کہ انگلستان کا مال یہاں فروخت ہو سکے۔ تعلیم کے ذریعے ایک ایسا طبقہ پیدا کیا گیا جس نے حکومت کی مدد کی اور اپنے ہی لوگوں کو اُن کا
غلام بنایا۔
برطانوی راج کو آج اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ آزادی کے بعد ہمارے حکمراں طبقے نے ملک کی
اصلاح کے لیے یا اُسے جدید حالات کے لیے تیار نہیں کیا۔ نا اہلی، کرپشن، ذاتی مفادات اور اقتدار کے
غلط استعمال نے معاشرے کو ایک کے بعد ایک بحرانوں میں مبتلا کیا اور اب لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا آزادی نے چند خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جبکہ ملک کی اکثریت غربت ، مایوسی اور بے بسی کا شکار ہے۔
ڈاکٹر مبارک علی
2 ستمبر 2024 ء ، لاہور
Translation missing: en.general.search.loading