Rs.400.00Rs.600.00

کتاب کا نام: جہانگیر کا ہندوستان مصنف: ڈاکٹر مبارک علی قیمت: 600مغل دور حکومت میں یورپی سیاحوں کی بڑی تعداد آئی۔ان کا مقصد ہندوستان سے تجارت کرنا تھا اور اُن حالات کا جائزہ لینا تھا...

  • Book Name: Jahangir Ka Hindustan
  • Author Name Dr. Mubarak Ali
  • No. of Pages 600
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 18

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
کتاب کا نام: جہانگیر کا ہندوستان
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
قیمت: 600
مغل دور حکومت میں یورپی سیاحوں کی بڑی تعداد آئی۔ان کا مقصد ہندوستان سے تجارت کرنا تھا اور اُن حالات کا جائزہ لینا تھا جو اُن کے لیے سہولت کا باعث ہو۔ لیکن یہ سیاح ہندوستان کے معاشرے، نظام حکومت اور اُس کے تجارتی شہروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے تھے۔ جہانگیر یورپی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا تھا اور
اُن سے فرمائش کرتا تھا کہ یورپی آرٹسٹوں کی پینٹگز لے کر آئیں جن کا وہ بڑا شائق تھا۔
یورپی سیاحوں کے لیے ہندوستان ایک اجنبی ملک تھا۔ جس کی تہذیب اور کلچر یورپ سے مختلف تھی۔ اس لیے وہ ہندوستانی معاشرے کو ناقدانہ نقطۂ نظر سے دیکھتے
تھے اور یہاں ماحول کا عادی ہونے کے لیے انھیں کافی وقت لگتا تھا۔
واپس جا کر جب یہ ہندوستان کے بارے میں اپنی یادداشتیں لکھتے تھے تو یورپ کے لوگ اُنھیں بڑے شوق سے پڑھتے تھے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ہندوستان سے سیاح یورپی ملکوں میں نہیں جاتے تھے۔ اس لیے یورپ کے بارے میں ہندوستان کے لوگوں کو اُن کی تہذیب اور کلچر کے بارے میں بہت کم معلومات تھیں۔
اس مختصر کتاب میں ڈچ سیاح نے جو جہانگیر کے عہد میں ہندوستان آیا تھا یہاں کے رسم ورواج ، نظام حکومت اور لوگوں کی عادات کے بارے میں ذکر کیا ہے۔
ڈاکٹر مبارک علی
2 ستمبر 2024ء ، لاہور
Translation missing: en.general.search.loading