Rs.400.00Rs.600.00

کتاب کا نام: سرمایہ داری اور سوشلزم مصنف: ڈاکٹر مبارک علیقیمت: 600تاریخ میں سرمایہ داری بدلتی رہی ہے۔ ابتدائی سرمایہ داری کو تاجرانہ Merchant)(Capitalism کہا جاتا تھا۔ اس میں تاجر ایک منڈی سے سستا مال...

  • Book Name: Sirmayadari Aur Socialism
  • Author Name Dr. Mubarak Ali
  • No. of Pages 159
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 18

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
کتاب کا نام: سرمایہ داری اور سوشلزم
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
قیمت: 600
تاریخ میں سرمایہ داری بدلتی رہی ہے۔ ابتدائی سرمایہ داری کو تاجرانہ Merchant)
(Capitalism کہا جاتا تھا۔ اس میں تاجر ایک منڈی سے سستا مال خرید کر دوسری منڈی
میں مہنگے داموں فروخت کر کے منافع حاصل کرتا تھا۔ صنعتی انقلاب کے بعد ایک نیا سرمایہ داری کا نظام پیدا ہوا۔ یہ سرمایہ دار فیکٹریوں کے مالک تھے اور زیادہ سے زیادہ منفعتی پیداوار کے ذریعے دُنیا بھر کی منڈیوں میں اُن کی فروخت کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرتے تھے۔ پھر
سرمائے کی تیسری شکل فنانس کیپٹل ازم کی صورت میں آئی۔ اس میں بڑی بڑی تجارتی کمپنیاں بنیں جنہوں نے آزاد منڈی کے نظریئے کے تحت بے تحاشا سر مایہ اکٹھا کیا۔ موجودہ دور میں سرمایہ داری نے معاشرے کے ہر شعبے کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ سرمایہ داری
کے اس جارحانہ عمل کو روکنے کے لیے سوشل ازم کا نظریہ آیا تھا مگر وہ سرمایہ داری کا مقابلہ زیادہ
دیر تک نہیں کر سکا۔
اس وقت سرمایہ داری نے جو عالمگیریت حاصل کرلی ہے اُس میں ایشیاء اور افریقہ کے غریب ملکوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ اُن کے قدرتی وسائل اور ان کی مارکیٹیں سرمایہ دار ملکوں کی گرفت میں ہیں۔ سرمایہ داری کا یہ نظام غریبوں کے خون و پسینے کی کمائی سے آگے بڑھ رہا
ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نئی ٹیکنا لوجی غریبوں کی نسلوں کا خاتمہ کر کے صرف سرمایہ دار کے
وجود کو باقی رکھے گی۔
ان حالات میں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا سوشل ازم ایک نئی توانائی کے ساتھ اُبھر سکے گا اور کیا وہ انسانیت کو سرمایہ داروں کی گرفت سے آزاد کر سکے گا؟
ڈاکٹر مبارک علی
2 ستمبر 2024 ء ، لاہور
Translation missing: en.general.search.loading