Rs.500.00Rs.700.00

کتاب کا نام: تاریخ کے بدلتے نظریات۔مصنف: ڈاکٹر مبارک علی۔قیمت: 700ابتدائی دور میں تاریخ نویسی کا یہ مطلب تھا کہ ماضی میں ہونے والے واقعات کو بیان کر دیا جائے۔ یہ نہیں بتایا جاتا تھا...

  • Book Name: Tareekh Kay Badalty Nazariyat
  • Author Name Dr. Mubarak Ali
  • No. of Pages 176
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 18

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
کتاب کا نام: تاریخ کے بدلتے نظریات۔
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی۔
قیمت: 700
ابتدائی دور میں تاریخ نویسی کا یہ مطلب تھا کہ ماضی میں ہونے والے واقعات کو بیان کر دیا جائے۔ یہ نہیں بتایا جاتا تھا کہ واقعات کی نوعیت کیا ہے، اس کی وجوہات کیا ہیں اور کیا ہی ڈالی شعور میں اضافہ کریں گے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے اب جدید تاریخ کو نظریات کی روشنی میں لکھا جاتا ہے خام جب ایشیا اور افریقہ کے ملکوں میں آزادی کی جدو جہد شروع ہوئی تو تاریخ کو قوم پرستی کے نظریے کے تحت لکھا گیا تا کہ یورپی سامراج کا مقابلہ کیا جائے۔ یورپ کے سامراجی ملکوں نے یورپ کی تاریخ کو برتر ثابت کیا اور کالونیز کی تاریخ کو پسماندہ کہہ کر اپنے اقتدار کو جائز قرار دیا۔ کارل مارکس نے تاریخ میں طبقاتی جنگ کو اہمیت دیتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ یہ طبقاتی جنگ تاریخ کو تبدیل کرتی رہتی ہے۔ اب
تک تاریخ نویسی میں عورتوں کے کردار کا بہت کم ذکر تھا۔ لہذا تحریک نسواں نے مردوں کی تاریخ پر اجارہ
داری کو چیلنج کیا اور تاریخ کی تشکیل میں عورتوں کے کردار کو پیش کر کے تاریخ نویسی کو تبدیل کیا۔ ایک وقت تک تاریخ سیاست تک محدود تھی۔ بعد میں اس میں معیشت کا بھی اضافہ ہوا لیکن تاریخ نویسی کو سیاست اور معیشت سے نکال کر اس میں نفسیات ، عمرانیات ، علم بشریات اور سائنس کے مضامین کو بھی شامل کر لیا۔ فرانس میں 1930 ء کی دہائی میں قائم ہونے والے انا لز اسکول کے مؤرخین نے ٹوٹل ہسٹری کا نظریہ پیش کیا ، جس میں جذبات کی تاریخ بھی ہے۔

اب مؤرخین کا دعوی ہے کہ معاشرے کی تمام روایات، ادارے اور رویے تاریخ کی دسترس میں ہیں۔ تاریخ کی وسعت نے اسے ایک نئی زندگی دے دی ہے اور مؤرخ ان موضوعات پر تحقیق کر رہے ہیں جو اب تک تاریخ نویسی کا حصہ نہیں تھے۔
وقت کے ساتھ جیسے جیسے ماحول بدلتا ہے اُس کے ساتھ نئے نظریات بھی پیدا ہوتے ہیں اس لیے تاریخ کو
بار بار لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ نئے نظریات کی روشنی میں واقعات کی تشریح کرے۔
ڈاکٹر مبارک علی
2 ستمبر 2024 ، لاہور


Translation missing: en.general.search.loading