Rs.1,500.00

اسلام کی تہذیبی خدمات میں ایک بہت نمایاں خدمت انسانیت کی فلاح وبہبود کے کام کو مذہبی عبادت کا درجہ دینا اور خدمت خلق کی ذمہ داری کو روحانی بلندی کا ذریعہ قرار دینا بھی...

  • Book Name: Islam Main Rafah Aama Ka Tasawer or Khidmat e Khalk – اسلام میں رفاہ عامہ کا تصور اور خدمت خلق
  • Author Name Prof. amiruddin Mehr
  • No. of Pages 600

اسلام کی تہذیبی خدمات میں ایک بہت نمایاں خدمت انسانیت کی فلاح وبہبود کے کام کو مذہبی عبادت کا درجہ دینا اور خدمت خلق کی ذمہ داری کو روحانی بلندی کا ذریعہ قرار دینا بھی ہے۔خدمت خلق اور رفاہی کام اسلام کی نگاہ میں عظیم نیکی ہیں۔لیکن فی زمانہ اسلام کا یہ پہلو نظر انداز کر دیا گیا ہے مخالف تو مخالف اپنے بھی اسلام کو صرف سزاؤں اور چند تعزیری قوانین واقدامات کے مجموعہ کا نام سمجھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں اس بھولے بسرے تصور کو پھر سے یاد دلایا گیا ہے ۔فاضل مصنف  نے رفاہی کاموں اور خدمت خلق سے متعلق اسلام کی تعلیمات وروایات کو بہت عالمانہ اور محققانہ انداز  سے یکجا کیا ہے۔غالباً اردو میں یہ پہلی کتاب ہے جس میں اسلام اور رفاہی کام کے موضوع پر بھرپور مواد ایک عملی انداز اور منطقی ترتیب کے ساتھ موجود ہے۔امید ہے یہ کتاب شائقین کے لیے دلچسپی اور معلومات میں اضافے کا موجب ہو گی۔(ع۔ر)

Translation missing: en.general.search.loading
Chat

Noori Sons

Noori Sons

Hello! How can I help you today?

0/500