Shah Alam Sani Aftab - شاہ عالم ثانی آفتاب
1 x Rs.440.00
| Sub Total : | Rs.440.00 |
| Total : | Rs.440.00 |
غلام ہمدانی نام، مصحفیؔ تخلص تھا۔ اکثر تذکرہ نویسوں کے نزدیک اُن کی جائے پیدائش امروہہ ہے لیکن کچھ کے نزدیک وہ دہلی کے قریب اکبر پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن بہرحال امروہہ میں گزرا۔ مصحفی کے آباو اجداد خوشحال تھے لیکن زوالِ سلطنت کے ساتھ مفلسی و ناداری نے آن گھیرا۔ مصحفی کی ساری زندگی معاشی تنگی میں گزری اور روزگار کی فکر ان کو کئی جگہ مثلا دہلی، آنولہ، ٹانڈے اور لکھنؤ وغیرہ بھٹکاتی رہی۔ جہاں انہوں نے مختلف اہل علم کی صحبت سے فائدہ اٹھایا۔ مصحفی میں علمی قابلیت زیادہ نہیں تھی لیکن طبیعت موزوں پائی تھی۔ اور شاعری کے ذریعہ اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے تھے۔ مصحفیؔ میرؔ اور سوداؔ کے بعد خود کو سب سے بڑا شاعر سمجھتے تھے اور اپنی استادی کا سکہ جمانا ان کی عادت تھی۔ مصحفیؔ کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ان کا اپنا کوئی مخصوص رنگ نہیں۔ پھر بھی وہ اپنے پیچھے شاعری کا وہ سرمایہ چھوڑ گئے، جو ان کی ابدی زندگی کا ضامن ہے۔ مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
لکھنؤ کے شعری دبستان میں مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ ان کا ضخیم کلیات شائع ہونے کی نوبت اب تک نہ آئی تھی۔ مصحفی کا یہ اُردو دیوان مختلف نسخوں سے مقابلہ کر کے مرتب کیا گیا ہے۔ لیکن رامپوری لائبریری کے قدیم نسخے باقی تمام پر قابلِ ترجیح تھے، اسی لیے انھیں کو متن کی اساس قرار دیا گیا ہے۔ دواوین کے جو نسخے دریافت ہو سکے یا جن تک رسائی ممکن تھی، ان سے مقابلہ کر کے اختلافِ نسخ حاشیے میں درج کر دیا گیا ہے۔ اختلافِ نسخ کے علاوہ نامانوس الفاظ کی فرہنگ بھی جا بہ جا شامل کر دی گئی ہے۔ یہ دیوان غزلیات، رباعیات، سلام و تراویح اور مثنویات پر مشتمل ہیں۔ ان دواوین کے خطی نسخہ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ اور کتاب خانہ انجمن ترقی اُردو علی گڑھ میں موجود ہیں۔ کلیاتِ مصحفی کی جلد اوّل ان کے دیوانِ اوّل پر مشتمل ہے، جس میں 708 غزلیات، 30 رباعیات، 1 مسدس، 2 مخمس اور مثنوی در بیانِ ہجوِ پسرِ حجام، در بیانِ ہجوِ چارپائی، در صفِ اجوائن شامل ہیں۔
BUY MORE TO SAVE MORE
Rs.330.00Rs.500.00
Rs.550.00Rs.700.00
Rs.3,200.00Rs.4,000.00
Latest collection of Books on Urdu Novels, stories, poetry, essays, literature, Islamic, etc.
Get lost in the pages of our bookstore. Explore new worlds, discover new authors, and find your next favorite book..
Address : First Floor, Al-Hamd Market, Ghazni Street, Urdu Bazar Lahore
Phone : +923174627290
Phone : +924237248217
Email : support@noori.pk
Mon - Fri: 8AM - 10PM
Sat: 9AM-8PM
Sun: Closed
Copyright & Copy Susan All Rights Reserved.