Rs.350.00Rs.800.00

ان کہانیوں کی بنیاد اصل پولیس رپورٹس پر رکھی گئی ہے اور ان میں بیان کردہ تمام واقعات حقیقی ہیں۔ تاہم پولیس رپورٹس کی تکنیکی زبان عام قاری کے لیے بوجھل، پیچیدہ اور خشک ہوتی...

  • Book Name: Ruman Aur Qatal - رومان اور قتل
  • Author Name Azhar Munir
  • No. of Pages 205
  • URD- Urdu 2025 / 08 / 27

ان کہانیوں کی بنیاد اصل پولیس رپورٹس پر رکھی گئی ہے اور ان میں بیان کردہ تمام واقعات حقیقی ہیں۔ تاہم پولیس رپورٹس کی تکنیکی زبان عام قاری کے لیے بوجھل، پیچیدہ اور خشک ہوتی ہے، جس میں لطف و تاثیر کا کوئی خاص پہلو نہیں پایا جاتا۔ اسی لیے جب انگریزی مواد کا اردو ترجمہ کیا گیا تو صرف اتنی تکنیکی تفصیلات شامل رکھی گئیں جو کہانی کو مؤثر انداز میں بیان کرنے کے لیے ضروری تھیں۔ ساتھ ہی واقعات کی روح کو متاثر کیے بغیر ان میں ہلکی سی ادبی رنگ آمیزی اور بعض اضافے بھی کیے گئے، تاکہ بیانیہ خشک اور یکساں نہ رہ جائے۔

ایک اور پہلو جس کا خیال رکھا گیا، وہ یہ ہے کہ بعض واقعات میں نام، مقامات اور بعض صورتوں میں کرداروں کے مذاہب بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس طرح یہ کتاب دراصل حقیقت کا ایک ادبی و افسانوی روپ ہے، جہاں حقیقت اور تخیل ایک ساتھ چلتے ہیں۔

ان کہانیوں کی اہمیت صرف اس بات میں نہیں کہ ان کے مرکزی کردار مرد نہیں بلکہ عورتیں ہیں، اگرچہ یہ بات بذاتِ خود غیر معمولی ہے۔ کیونکہ عورت کو عموماً نرم مزاج، کمزور اور مجرمانہ سرگرمیوں سے دور سمجھا جاتا ہے۔ بالخصوص یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ کوئی عورت دانستہ طور پر خونِ ناحق بہائے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب عورت انتقام کی آگ میں جلتی ہے، اپنی عزت و غیرت کی جنگ لڑتی ہے یا نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے تو وہ بھی کسی کی جان لینے سے دریغ نہیں کرتی۔

یہ کتاب ایسے ہی جرائم پر مبنی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ ان میں نہ صرف روایتی طریقوں اور ہتھیاروں سے قتل کیے گئے واقعات شامل ہیں بلکہ چند ایسے غیر معمولی اور انوکھے طریقے بھی بیان ہوئے ہیں، جیسے کسی شخص کو گھوڑے کی نعل سے، یا ایک عام سا ترکھان کا اوزار تراش سے قتل کر دینا۔

ہر واقعہ میں قتل کے پس منظر سے لے کر پولیس تحقیقات، اور پھر عدالتی کارروائی تک کے تمام مراحل بیان کیے گئے ہیں۔ اس سے نہ صرف کہانیوں میں ندرت اور تنوع پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ سبق بھی ملتا ہے کہ برائی کا انجام بہرحال عبرتناک ہوتا ہے۔ مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا اور بالآخر اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔

از: اظہر منیر

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
Translation missing: en.general.search.loading