Rs.750.00Rs.1,000.00

کتاب: تعارفجون ایلیا بائبل کے واقعات اور نبیوں کی آزمائشوں سے ہمیشہ متاثر رہے، جس کی وجہ سے انھوں نے اسرائیلت کی روایت و آہنگ کےحوالےسے کئی نظمیں لکھیں، ان نظموں میں سے یہ ایک...

  • Book Name: Ramooz - راموز
  • Author Name Jaun Elia
  • No. of Pages 133
  • URD- Urdu 2024 / 12 / 05

کتاب: تعارف
جون ایلیا بائبل کے واقعات اور نبیوں کی آزمائشوں سے ہمیشہ متاثر رہے، جس کی وجہ سے انھوں نے اسرائیلت کی روایت و آہنگ کےحوالےسے کئی نظمیں لکھیں، ان نظموں میں سے یہ ایک عمدہ نظم ہے،جس کا اصل نام "نئی آگ کا عہد نامہ"تھا بعد میں خود جون نےاس نظم کو "راموز" کے نام سےیادکیاتھاچنانچہ اسی نام سےان کی یہ نظم منظر عام پر آئی، اس نظم کو جون نے کئی حصوں میں تقسیم کیا اور ہر حصے کے لئے "لوح"کی اصطلاح استعمال کی ہے ،مرتب نےاس کتاب میں اٹھارہ الواح کو پیش کیا ہے،چونکہ جون ہماے معاشرے میں موجود قدروں کے مخالف تھے اور ایک قسم کا باغیانہ موقف رکھتے تھے لہذا اس نظم میں تخیل اور لہجے کی ثقاہت کے ساتھ کہیں کہیں عفونت و ریاکاری اور منافقت پر طنز بھی کسا ہے ،در اصل یہ نظم غیر مکمل بتائی جاتی ہے اورکہا جاتا ہے کہ اگر جون اس نظم کو مکمل کر لیتے تو "راموز" کاشمار دنیا کی بڑی بڑی زبانوں کی سب سے اہم نظم میں ہوتا ،یہ کتاب جدید اردو شاعری میں انوکھا تجربہ ہے، یہ نظم جون کی تما م تر صلاحیتوں کا نمونہ ہے،اس نظم میں ان کی عربی، فارسی، عبرانی اوراردو کی لطاف کے ساتھ ساتھ عہد نامئہ عتیق کی پیغمبرانہ اور ڈرامائی خطابیہ طرز تکلم کے عناصر پائے جاتے ہیں، اس نظم میں جون الوہی لہجے میں انسانیت کو لتاڑتے نظر آتے ہیں،گویا کہ جون نے اپنے اضطراب وہیجان کی روح کو ان الواح میں پھونک دیا ہے۔

Translation missing: en.general.search.loading