Rs.450.00Rs.600.00

کتاب: تعارفجو ن ایلیا کی شاعری آج کے اس دور میں محتاج تعارف نہیں۔ ا ن کی شاعری نے دنیا کو شاعری کے ایک نئے ڈھنگ سے روشناس کرایا اور لفظو ں کو ایک نیا...

  • Book Name: Lekin - لیکن
  • Author Name Jaun Elia
  • No. of Pages 250
  • URD- Urdu 2024 / 12 / 05

کتاب: تعارف
جو ن ایلیا کی شاعری آج کے اس دور میں محتاج تعارف نہیں۔ ا ن کی شاعری نے دنیا کو شاعری کے ایک نئے ڈھنگ سے روشناس کرایا اور لفظو ں کو ایک نیا پیراہن عطا کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنے زمانے کی روش سے ہٹ کر ترقی پسندیت ، جدیدیت اور وجودیت جیسی تحریکوں سے ہٹ کر اور ذات و کائنات کی باتوں کو چھوڑ کر ، میر و مومن کے بعد جو روایت ادھوری رہ گئی تھی اسے ایک بار پھر سے زندہ کیا اور پھر سے عشق و محبت جیسے موضوعات کو اپنی شاعری کا عنصر بنایا اور غم ہجراں ، وصال اور درد و الم سے شرابور نظمیں، غزلیں و قطعات صفحہ قرطاس پر اتار دئے۔کہیں کہیں اہل زمانہ اور معشوق پر ان کی جھنجھلاہٹ صاف نظر آتی ہے اور جب یہ ناراضگی اور جھنجھلاہٹ ان کی شاعری کا حصہ بنتی ہے تو وہ کلاسیکی عشقیہ شاعری نہ ہوکر زمین پر سانس لیتے ہوئے مرد و عورت کی محبت و نفرت کی شاعری بن جاتی ہے۔ وہ ہمیشہ تلخ و شیرین حالات میں اپنے محبوب کو سامنے رکھ کر دو ٹوک بات کرتے ہیں اور ہواوں،بادلوں، پھول ، خوشبو کو اپنی بات پہونچانے کے لئے نہیں استعمال کرتے۔ "لیکن" جون کا شعری مجموعہ ہے جس میں جون کی خوبصورت غزلیات کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین نظمیں اور قطعیات شامل ہیں۔ جون ایلیا کو پڑھنے والے اور پسند کرنے والے اس سے اپنی پیاس بجھا سکتے ہیں۔

Translation missing: en.general.search.loading