Rs.600.00

رفاقت حیات نے درمیانے اور نچلے درمیانے طبقے کی زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات معمولی لگے لیکن میری نظر میں ایسا نہیں ہے۔ میرے خیال میں ہمارے افسانہ...

  • Book Name: Oper Waali Manzil - اوپر والی منزل
  • Author Name Rafaqat Hayaat
  • No. of Pages 179
  • URD- Urdu 2026 / 03 / 06

رفاقت حیات نے درمیانے اور نچلے درمیانے طبقے کی زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات معمولی لگے لیکن میری نظر میں ایسا نہیں ہے۔ میرے خیال میں ہمارے افسانہ نگاروں میں سے کسی نے بھی ان طبقوں کی زندگی کو اتنی اپنائیت، محبت اور تفہیم کے ساتھ اور ہنر مندی سے کہانیوں میں نہیں ڈھالا ہے جیسے رفاقت حیات نے اپنی کہانیوں میں بیان کیا ہے۔ رفاقت کی تمام کہانیوں میں ان طبقوں کی زندگی ، ان کے مسائل، ان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور غم ، ان کی محرومیاں ، ان کے خوف غرض کہ ان کے زندگی کے مختلف رنگ پوری گہرائیوں کے ساتھ منعکس ہوئے ہیں۔ ہمیں ماننا پڑے گا رفاقت نے یہ کہانیاں لکھ کر اُردو افسانے کے قاری کو ایک ایسی دنیا سے روشناس کروایا ہے جس سے نا واقف تو نہیں مگر جس کو اتنی گہرائی سے شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔

Translation missing: en.general.search.loading