Rs.800.00

مجروح سلطانپوری کا شمار صف اول کے ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کا اہم کارنامہ یہ ہے کہ غزل جیسی روایتی صنف سخن میں انہوں نے ایک دلکش اور منفرد اسلوب کی بنیاد...

  • Book Name: Kuliyat Majrooh Sultan Poori کلیات مجروح سلطانپوری
  • Author Name Majrooh Sultanpoori
  • No. of Pages 354
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Kuliyat

مجروح سلطانپوری کا شمار صف اول کے ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کا اہم کارنامہ یہ ہے کہ غزل جیسی روایتی صنف سخن میں انہوں نے ایک دلکش اور منفرد اسلوب کی بنیاد ڈالی. مجروح وہ پہلے شاعر ہیں جنہوں نے غزل کی صنف کو ترقی پسندانہ نظریہ ادب کے مطابق سیاسی اور سماجی مسائل کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور خود بھی اس پر قائم رہے۔ مجر وح ایک کامیاب شاعر، ادیب اور مشہور نغمہ نگار ہیں، مجروح سلطانپوری کا شمار فلمی دنیا کے کامیاب اور مشہور نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ابتداء ہی سے بے شمار کامیاب گیت دیئے۔ فلمی نغموں میں ادبی معیار کو مجروح نے بڑے ہی موثر انداز سے پیش کیا اور ان کو ادبی رنگ دینے اور انہیں مقبول عام بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے مجروح صاحب کی شاعری میں کلاسیکی اور ترقی پسندی کا حسین امتزاج ملتا ہے۔زیر نظر کلیات کے شروع میں تاج سعدی، پروفیسر جگن ناتھ آزاد،رفعت سروش، ڈاکٹر سید معصوم رضا،وارث کرمانی،محمد علی صدیقی،ف۔س۔ اعجازاور افضل اقبال کے بہترین مضامین شامل ہیں جن سےمجروح کی شخصیت اور شاعری ہمارے سامنے ابھر کر آتی ہے۔

Translation missing: en.general.search.loading