Rs.450.00

منٹو کے درجنوں افسانوی مجموعوں میں سے ایک مجموعہ یہ بھی ہے اور اس مجموعہ میں پہلا افسانہ اسی موضوع پر ہے جس کے لیے منٹو کو ایک عہد تک لوگ بدنام کرتے رہے۔ کیونکہ...

Tags: Literary Fiction

منٹو کے درجنوں افسانوی مجموعوں میں سے ایک مجموعہ یہ بھی ہے اور اس مجموعہ میں پہلا افسانہ اسی موضوع پر ہے جس کے لیے منٹو کو ایک عہد تک لوگ بدنام کرتے رہے۔ کیونکہ دھواں میں ایک بھائی اور بہن کی کہانی ہے جو فرائڈ کے نظریہ سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔ منٹو تو قلم کی روزی کھاتے تھے۔ ان کے قلم میں سماج کے لیے بہت ہی زیادہ طنز ہوتا تھا۔ وہ اپنی لطیف طنزیہ قوت کو ایسے افسانوں میں بھر پور استعمال کر کے سماج کے زخموں کوعام قاری کے سامنے لاتے تھے۔ ان کی تحر یروں سے تو ہر ایک کو دلچسپی ہے۔ جس دلچسپی سے آپ پہلے افسانہ کامطالعہ کریں گے اور اپنے آس پڑوس کو اس میں پائیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ منٹو نے تو ہماری ان سوئی ہوئی نفسیات پر قلم اٹھایا ہے جس کو ہم اکثر شیطان کا خیال یا وہم کہہ کر جھٹک دیا کر تے ہیں ۔اس مجموعے میں کل تیرہ افسانے ہیں جن میں سے مکالماتی اور بیانہ دونوں طرز کا استعمال ہوا ہے ۔ گرم سوٹ جیسا مشہور افسانہ بھی اسی مجموعہ میں ہے ۔ اس مجموعے کے مطالعے سے آپ منٹو کے مزید قریب ہوجائیں گے ۔

Translation missing: en.general.search.loading