Rs.200.00Rs.400.00

Availability: 0

رات کی رانی (افسانے، کہانیاں) ناشر: فکشن ہائوس، لاہور افسانہ نگار: رابعہ الربا صفحات:192،قیمت:250 ’’رات کی رانی‘‘ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان افسانہ نگار، رابعہ الربا کا پہلا مجموعہ ہے۔ اُن کی تخلیقات گذشتہ...

  • Book Name: رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)
  • Author Name Noori Sons
  • No. of Pages N/a

Tags: 50% Discount, All Books, Novel, Novel Short Stories Translation, Stories

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)
ناشر: فکشن ہائوس، لاہور
افسانہ نگار: رابعہ الربا
صفحات:192،قیمت:250
’’رات کی رانی‘‘ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان افسانہ نگار، رابعہ الربا کا پہلا مجموعہ ہے۔ اُن کی تخلیقات گذشتہ چند برس میں مختلف اخبارات و رسائل میں تواتر سے چھپتی رہی ہیں۔ شاعری بھی کرتی ہیں۔
زیرتبصرہ مجموعہ 25 افسانہ پر مشتمل ہے۔ رابعہ کے زیرتکمیل ناول ’’آئینۂ حیات‘‘ کا ایک حصہ ’’وہ‘‘ کے عنوان سے مجموعے میں شامل ہے۔ رابعہ الربا کے افسانوں میں نیاپن ہے، تازگی ہے۔ اُن کا قلم فرسودہ روایات پر سنگ باری کرتا ہے، جمود پرستی کی مخالفت کرتا ہے۔ اجالے کا حامی ہے۔ تیکنیک کی بات ہو، تو کہیں مربوط بیانیے میں اظہار کیا گیا ہے، کہیں مکالمے کو وسیلہ بنا گیا ہے، تجریدی اور علامتی رنگ بھی نظر آتا ہے۔ افسانے ’’نظریۂ ضرورت‘‘، ’’گرہیں‘‘، ’’چپ کا پہاڑ‘‘ اور ’’راج مہر‘‘ قارئین کے لیے دل چسپی کا سامان رکھتے ہیں۔ اُن کی تخلیقات کا تجزیہ قارئین و ناقدین کا کام ہے، مگر یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ اُن قلم اچھا ادب تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مجموعے میں رابعہ کے فن و شخصیت سے متعلق کوئی باقاعدہ مضمون تو موجود نہیں، البتہ آخری صفحات میں مختلف ادیبوں کی جانب سے اِس تعلق سے دی جانے والی آرا درج ہیں، جو اِس کمی کو کچھ حد تک پورا کر دیتی ہیں۔ سرورق مناسب معلوم ہوتا ہے، البتہ چھپائی اور کاغذ کے معیار میں بہتری کا امکان تھا
Translation missing: en.general.search.loading