Muslim Attitudes Towards Political Modernity
1 x Rs.1,500.00
| Sub Total : | Rs.1,500.00 |
| Total : | Rs.1,500.00 |
اُردو ادب کی نثر میں سادگی و پُرکاری کے ساتھ تمثیلی اور خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال محمد حسین آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔ نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بقول آزاد، انھوں نے یہ مضامین حکومتی ایما پر لکھے۔ مغربی اصناف و خیالات کا تاثر اور تاثیر نیرنگ خیال کی تصنیف کا محرک بنی۔ ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے جو بہت دلچسپ اور پُرتاثیر ہے۔ آزاد کی نثر میں وہ لذت اور چاشنی ہے جو قاری کو کسی اور طرف جانے نہیں دیتی۔
سرعبدالقادر کا خیال ہے کہ نیرنگِ خیال جیسے تمثیلی مضامین انگریزی ادب میں اٹھارہویں صدی میں لکھے گئے۔ ڈاکٹر صادق بھی اس بارے میں سر عبدالقادر کے ہم خیال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد کے کئی فقروں کی ساخت انگریزی فقروں سے ملتی جلتی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ترجمہ بھی ہے تو لائقِ مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر محمد صادق (مرتّب) کا تحریر کردہ مقدمہ بھی شاملِ کتاب ہے۔ نیرنگِ خیال کے نئے ایڈیشن میں متن میں پائی جانے والی املائی اغلاط کی درستی کر کے کمپوٹرائزڈ کمپوزنگ میں شائع کی گئی ہے۔
BUY MORE TO SAVE MORE
Rs.330.00Rs.500.00
Latest collection of Books on Urdu Novels, stories, poetry, essays, literature, Islamic, etc.
Get lost in the pages of our bookstore. Explore new worlds, discover new authors, and find your next favorite book..
Address : First Floor, Al-Hamd Market, Ghazni Street, Urdu Bazar Lahore
Phone : +923174627290
Phone : +924237248217
Email : support@noori.pk
Mon - Fri: 8AM - 10PM
Sat: 9AM-8PM
Sun: Closed
Copyright & Copy Susan All Rights Reserved.