Rs.250.00Rs.500.00

"موت کی ریہرسل "کی رسید نہیں ہوتی! (عارفہ شہزاد) موت الجھا دیتی ہے بندوقوں،خون اور قبروں کی مثلث میں اسے نظموں میں رکھتے رکھتے مصرعے تھک جاتے ہیں ورق کالے ہو جاتے ہیں اور سیاہی...

  • Book Name: موت کی ریہرسل | Mot Ki Riharsal
  • Author Name Noori Sons
  • No. of Pages Book

Tags: 50% Discount, 55, All Books, Poetry

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
"موت کی ریہرسل "کی رسید نہیں ہوتی!
(عارفہ شہزاد)
موت الجھا دیتی ہے
بندوقوں،خون اور قبروں کی مثلث میں
اسے نظموں میں رکھتے رکھتے
مصرعے تھک جاتے ہیں
ورق کالے ہو جاتے ہیں
اور سیاہی سے اٹے صفحوں سے
طلوع ہوتی ہے، ایک بے وطن عورت
فلسطین اور روہنگیا کا ماتم کرنے والوں کو
درکار ہے
کسی اور ملک کا ویزہ،
بلوچستان کے دکھ لکھنے کے لیے!
لفظوں کے ہاتھ پاوں نکلتے ہیں تو
ان کے سر قلم ہوجاتے ہیں
سر بریدہ نظموں کی لاشیں
چوراہے میں پھینک دی جاتی ہیں
لوگ تالیاں پیٹ پیٹ کر
قاتل کی مشاقی کو سراہتے ہیں
لاشیں کون دفنائے گا؟
لوگ تماشائی ہیں اور
موت ابھی ریہرسل میں مصروف ہے!

Translation missing: en.general.search.loading