Rs.2,000.00Rs.3,000.00

روس کے اس عظیم ادیب کامکمل نام ”کاﺅنٹ لیو نکولائی وچ ٹالسٹائی “ ہے۔وہ 1828ءمیں روسی صوبہ تولا میں یاسنایاپولیاناکے مقام پرایک جاگیردار گھرانے میں پیداہوئے۔ان کے خاندان کو نوابانہ مرتبہ زار پیٹر اعظم نے...

  • Book Name: جنگ اور امن | Jung Or Amann | لیو ٹالسٹائی | Leo Tolstoy
  • Author Name Leo Tolstoy
  • No. of Pages 1748
  • URD- Urdu 2024 / 11 / 28

Tags: 30% Discount, All Books, Leo Tolstoy, New Arrival, Novel

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa
روس کے اس عظیم ادیب کامکمل نام ”کاﺅنٹ لیو نکولائی وچ ٹالسٹائی “ ہے۔وہ 1828ءمیں روسی صوبہ تولا میں یاسنایاپولیاناکے مقام پرایک جاگیردار گھرانے میں پیداہوئے۔ان کے خاندان کو نوابانہ مرتبہ زار پیٹر اعظم نے عطا کیا تھا۔ٹالسٹائی نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اوربعدازاں ماسکو اور قازان کی یونیورسٹیوں سے قانون اور مشرقی زبانوں پر عبور حاصل کیا۔حصول تعلیم کے بعد وہ اپنی جاگیر یاسنایا پولیانا پر واپس آگئے اور1851ءمیں قفقاز کی فوج میں بھرتی ہونے تک وہیں مقیم رہے۔ قفقاز میں انہوں نے روس کے معاشرتی ڈھانچے کے مسائل کامشاہدہ کرنا شروع کیااور ایک سال بعد ”بچپن ، لڑکپن اورجوانی “ کے عنوان سے اپنی سہ رخی سوانح عمری لکھی۔ انہوںنے کریمیا کی معروف جنگ میں بھی حصہ لیا تاہم سیوستاپول کی شکست کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ فوجی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ کئی برس تک سینٹ پیٹرز برگ میں مقیم رہے اور1862ءمیں یاسنایا واپس آکرسوفی آندریا نامی خاتون سے شادی کرلی۔دونوں کی شادی کامیاب رہی اور ابتدائی پندرہ برسوں میں ان کے ہاں تیرہ بچے پیدا ہوئے۔
ٹالسٹائی نے ”جنگ اور امن “لکھنے کاآغاز 1862ءمیں کیااوریہ سات برس میں مکمل ہوا۔ ان کا دوسرا معروف ناول ”اینا کارینینا“ہے جس کی تکمیل میں دو برس صرف ہوئے اور یہ 1877ءمیں منظر عام پر آیا۔ ان دو عظیم ناولوں کی اشاعت کے بعد انہوں نے اپنے مذہبی عقائدنیز طرز زندگی ترک کر کے کسانوں جیساسادہ رہن سہن اختیار کرلیا۔اپنی زندگی میں رونما ہونے والی اس تبدیلی کو انہوں نے اپنی تصنیف ”اعتراف “ میں بیان کیا ہے جو1882ءمیں چھپی۔ان کی متعدد دیگر کتابوں جیساکہ ”ایوان ایلچ کی موت“ اور ”حشر نشر“ میں بھی اس تبدیلی کابیان موجود ہے۔نئے خیالات و عقائد کی بنا پر ان کااپنے خاندان کے ساتھ رہنا مشکل ہو گیااوراکتوبر 1910ءمیں وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی الیگزنڈرا کے ساتھ گھر سے بھاگ نکلے جوان کی واحد قابل اعتماد ہستی تھی۔ کچھ عرصہ بعد وسطی روس کے ایک چھوٹے ریلوے سٹیشن پر قیام کے دوران انہیں بیماری نے آن گھیرا اور اوائل نومبر میں وہ سٹیشن ماسٹر کے کمرے میں چل بسے ۔
Translation missing: en.general.search.loading