Rs.1,500.00

Terhi Lakeer, Sodai, Zidi, Masooma عصمت کے فن کی غالبا سب سے نمایاں خصوصیت یہی ہے کہ وہ اپنی بصیرت کی بے با ک اور صداقت شعار ترجمان ہیں۔پیش نظر عصمت کا مجموعہ"فسادی" ہے جس...

  • Book Name: Asmat Chugtai Kay Char Novel عصمت چغتائی کے چار ناول
  • Author Name Ismat Chughtai
  • No. of Pages Unknown Type
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Novlet

Terhi Lakeer, Sodai, Zidi, Masooma

عصمت کے فن کی غالبا سب سے نمایاں خصوصیت یہی ہے کہ وہ اپنی بصیرت کی بے با ک اور صداقت شعار ترجمان ہیں۔پیش نظر عصمت کا مجموعہ"فسادی" ہے جس میں بیشتر افسانے اورمضامین خاص کر ان کے ڈرامے ان کی خصوصیت کے آئینہ دار ہیں۔انتخاب ،سانپ ،فسادی اور بنے، موضوع کے لحاظ سے مختلف سہی ،مگر ہماری ادھ کچری معاشرت اور ہمارے تعلیم یافتہ اور مہذب طبقے کے جنسی مسائل کے نہایت گہرے نفسیاتی مرقعے ہیں۔ان ڈراموں میں انتخاب اورسانپ ،افسانوں میں شادی ،خدمت گار اور پس پردہ ، مضامین میں اف یہ بچے اور ڈھیٹ ان کی ایسی تخلیقات ہیں جن میں انھوں نے جدید ہندوستانی عورت،ماڈرن انڈین گرل کی نفسیاتی نشوونما پر بالکل نئے زاویوں سےروشنی ڈالی ہے اور اس کے زیر تعمیر فطرت کے چند ایسے گوشوں کو بے نقاب کیا ہے۔جو اب تک ناظر اور نقاد دونوں کی نگاہوں سے اوجھل تھے ۔عصمت کے بیشتر افسانے اور ڈرامے بادی النظر میں آرٹ برائے آرٹ کے نمونے نظرآتے ہیں۔عصمت کی ایک اور حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ وہ سوسائٹی کے اعلی اور ادنی دونوں طبقوں کی یکساں ترجمان ہے ۔

Translation missing: en.general.search.loading