Rs.450.00

منٹو کی شناخت صرف اردو ادب میں ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ادب میں بھی وہ اپنے افسانوں کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کئی لازوال افسانے لکھے جن کے موضوعات...

  • Book Name: Afsane Aur Drame (Short Stories)
  • Author Name Saadat Hasan Manto
  • No. of Pages 168
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Literary Fiction

منٹو کی شناخت صرف اردو ادب میں ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ادب میں بھی وہ اپنے افسانوں کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کئی لازوال افسانے لکھے جن کے موضوعات قومی ہم آہنگی ، مفلسی ، سماجی ، جنسی اور تقسیم وطن بھی ہیں ۔ ان کی اس کتاب میں افسانے بھی ہی اورڈرامے بھی ، جب تک منٹو کی کلیات جمع نہیں ہوئی تھی تب تک ان تحریریں مختلف کتابوں اور رسائل میں بکھری ہوئی تھیں۔ وہ در اصل رسائل کے لیے لکھتے تھے اوریہی ان کا ذریعہ معاش بھی تھا، بعد میں ان ہی تحریروں کو تجارت کے لیے لوگ کتابی شکل میں چھاپتے تھے جس میں منٹو کی رضامندی ہوتی تھی اورنہیں بھی ۔ بعد میں ان کے پسندیدہ افسانوں کو جمع کر نے کا چلن عام ہوا تو اس قسم کے کئی مجموعے منظر عام پرآئے جس میں مر تبین نے اپنے پسند کے افسانے جمع کیے ۔ لیکن اس مجموعے میں انہوں نے خود سے اپنے افسانوں کو جمع کیا ہے جس میں انہوں نے انتساب بھی لکھا ہے اور افسانوں کے ساتھ اپنے ڈرا موں کو بھی جمع کیا۔ ان کا ایک مشہور افسانہ ’’ بلاؤز‘‘ اسی مجموعہ میں ہے ، اسی طریقے سے ڈرامہ ’’ قانون کی حفاظت‘‘ ، ’’ایک مرد‘‘ اور دیگر افسانے و ڈرامے ہیں ۔ اب کے قاری کا یہ عالم ہے کہ وہ افسانوں کو تو جانتے ہیں لیکن کس مجموعے میں کون سے افسانے و ڈرامے تھے اس سے ناواقف رہتے ہیں اس لحاظ سے مجموعوں کا مطالعہ ضروری ہوجاتا ہے جس سے انسان کو مزید پڑھنے کی خواہش ہوتی ہے۔

Translation missing: en.general.search.loading