{"product_id":"zikre-rasoolsaw-ذکرِ-رسول-مثنوی-رومی-میں","title":"Zikre Rasoolsaw - ذکرِ رسول مثنوی رومی میں","description":"\u003cp\u003eمولانا جلال الدین رومی مولاناے روم یا مولوی رومی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اور علامہ اقبال جنہیں اپنا مرشد قرار دیتے تھے، ایک بہت بڑے نابغۂ روزگار، عارف و صوفی اور آسمانِ ادبِ فارسی کے ’’آفتابِ فروزندہ‘‘ ہیں۔ یوں تو رومی سے چند ایک دیگر تصانیف بھی یادگار ہیں لیکن ان کی مثنوی یا مثنویِ معنوی کو جو شہرتِ عام اور بقاے دوام میسر آئی اس نے ان کی ان تصنیفات کو بڑی حد تک ثانوی حیثیت کے خانے میں ڈال دیا۔ مولانا رومی کی مثنوی کو فارسی زبان کا قرآن کہا گیا ہے کیونکہ اس میں دیگر موضوعات کے علاوہ قرآنی آیات کی تشریح و تفسیر بھی کی گئی ہے۔ اخلاق و عرفان و تصوف کے بعض اہم مسائل پیش کرتے ہوئے بھی قرآنی آیات اور احادیثِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eمثنوی رومی چھ دفاتر پر مشتمل ہے اور چھ کے چھ دفتر بہت سی آیاتِ قرآنی اور احادیثِ مبارکہ سے مزین ہیں اور ظاہر ہے قرآن و حدیث کے ساتھ فخرِ موجودات کا ذکرِ خیر ایک لازمی امر ہے، چنانچہ اس کتاب ’’ذکرِ رسولؐ مثنویِ رومی میں‘‘ ڈاکٹر خواجہ حمید یزادنی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکرِ خیر کو موضوع بنایا ہے۔ رسول اللہؐ کا ذکر رومی کی مثنوی میں جابجا ملتا ہے اور کئی حوالوں سے ملتا ہے، جسے مصنف نے مختلف زاویوں سے جانچا ہے۔ شروع میں مصنف نے مثنوی کا مطالعہ شروع کیا اور مختلف موضوعات پر خامہ فرسائی کی جو مختلف مجلات میں مقالات کی صورت شائع ہوتے رہے۔ تین اقساط موضوعِ ہذا یعنی ذکرِ رسولؐ مثنویِ رومی میں پر بھی چھپیں، تاہم بعد ازاں پورے چھ دفاتر کا احاطہ کر کے اس موضوع پر تفصیل سے لکھا گیا جسے کتابی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Khawaja Hameed Yazdani","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611509469408,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/zikre-RasoolSAW-50_70cf3b87-ee74-440a-be05-7764cf60b9c8.jpg?v=1770968721","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/zikre-rasoolsaw-%d8%b0%da%a9%d8%b1%d9%90-%d8%b1%d8%b3%d9%88%d9%84-%d9%85%d8%ab%d9%86%d9%88%db%8c-%d8%b1%d9%88%d9%85%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}