{"product_id":"the-universe-of-ghazal-کائناتِ-غزل","title":"The Universe of Ghazal - کائناتِ غزل","description":"\u003cp\u003eبشیر رزمی غزل کے عمدہ شاعر اور علمِ عروض کے ماہر ہیں۔ اُردو اوزان سے دلچسپی رکھنے والوں کو معلوم ہے کہ اس کا عروضی نظام بنیادی طور پر عربی سے ماخوذ ہے اور فارسی شاعری کے توسط سے اختیار کیا گیا ہے۔ البتہ اس میں ہندی یا سنسکرت کا پرتو بھی موجود ہے۔ بشیر رزمی نے اُردو کی مروجہ بحور میں دو چار نہیں درجنوں تجربات کیے ہیں۔ زیرِ نظر مجموعے ’’کائناتِ غزل‘‘ میں بشیر رزمی نے بتیس بحور کے دو سو چونتیس اوزان میں غزل کہہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور متقارب و متدارک کے ارکان ’’فعولن‘‘ اور ’’فاعلن‘‘ کے امتزاج سے دو نئے آہنگوں کا استنباط بھی کیا ہے اور انہیں بحرِ رزمی اور بحر مقلوب الرزمی کا نام دیا ہے۔ جناب رزمی نے فارسی اور اُردو کے معروف اور متداول اوزان کے علاوہ خاص عربی اور کہیں کہیں پنجابی کے آہنگ سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ٹھیٹھ عربی بحروں میں اُنھوں نے دو تجربے بھی کیے ہیں جو خود عربی شاعری میں شاذ ہیں۔ رزمی صاحب نے نہ صرف یہ کہ ان کو اُردو میں برتا ہے بلکہ سالم بھی لائے ہیں۔ بشیر رزمی کو شاید کچھ نسبت خفی ابوالعلا معری سے بھی ہے کیوں کہ انھوں نے بھی ’’لزوم مالایلزم‘‘ کے انداز میں خود پر بہت سی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eعروضی تجربات کا اتنا ضخیم مجموعہ مرتب کر دینا اپنی جگہ ایک کمال کی بات ہے لیکن ایسے تجربات میں زیادہ بڑا کمال یہ ہوتا ہے کہ اوزان و بحور کی اس مارا مار میں شاعری اور مضمون آفرینی بچ رہے اور زبان کی سلاست کا خون نہ ہو۔ ’’کائناتِ غزل‘‘ دیکھ کر بشیر رزمی کی عروضی مہارت کے ساتھ ساتھ ان کے تخیل کی زرخیزی اور زبان و بیان پر غیرمعمولی قدرت کا بھی قائل ہونا پڑتا ہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جناب بشیر رزمی نے ’’کائناتِ غزل‘‘ کا یہ یادگار تجربہ تقریباً آٹھ ماہ کے عرصے میں مکمل کر لیا جو اُن کی عروض دانی اور قادر الکلامی کے علاوہ اُن کی پر گوئی کا بھی آئینہ دار ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Bashir Razmi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611505176800,"sku":null,"price":275.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/kainat-e-gazal-50_3bdccb20-1122-4277-a8cd-1b8b3bb8958f.jpg?v=1770968671","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/the-universe-of-ghazal-%da%a9%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d8%ba%d8%b2%d9%84","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}