{"product_id":"tehreek-e-azadi-main-urdu-ka-hisa-تحریکِ-آزادی-میں-اُردو-کا-حصہ","title":"Tehreek E Azadi Main Urdu Ka Hisa - تحریکِ آزادی میں اُردو کا حصہ","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب دراصل ڈاکٹر مُعین الدین عقیل کا ڈاکٹر ابوللیث صدیقی کی نگرانی میں لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔ اس مقالے میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ برعظیم کے مسلمانوں کی تاریخ اور ان کی جدوجہد کے عظیم نتائج اور مراحل پر اثرانداز ہونے والے ہیجانات کے تاریخی پس منظر کو سمجھا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اُردو زبان نے مسلمانوں کی ملّی تحریکات کے فروغ اور مسلمانوں میں ملّی شعور کو بیدار کرنے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔ دراصل مصنف نے اس مطالعے کی ابتدا اپنے ایک مقالے ’’تحریکِ پاکستان کا لسانی پس منظر‘‘ سے کی تھی۔ اس میں برعظیم کے لسانی تنازعے، اس کے مسائل اور سیاسی پس منظر میں دکھایا گیا تھا کہ اُردو کی جانب ہندوؤں کے معاندانہ رویوں سے مجبور ہو کر مسلمان اپنی تہذیب اور مہذیب کے تحفظ کی بابت سوچنا شروع ہو گئے تھے۔ زیرِ نظر مطالعہ اس سلسلے کی اگلی کڑی ہے۔ اس مقالے کا بنیادی نقطۂ نظر یہ تھا کہ برعظیم کی تمام اسلامی تحریکات ایک ہی سلسلے میں منسلک ہیں اور ان کی انتہا تحریکِ پاکستان ہے، اور ہر تحریک کی بنیادی ضرورت اُردو زبان رہی ہے۔ اسی لیے اس کا آغاز تحریکِ اسلامی کے بالکل ابتدائی زمانے سے ہوا اور اس میں تمام اہم مندرجات شامل کیے گئے جنھوں نے آزادی کے اہم مراحل کو متاثر کیا تھا یا ان میں وہ شامل رہے تھے۔ اس مقالے میں بعض عنوانات اور موضوعات پر تفصیلی نظر ڈالی گئی ہے جبکہ بعض عنوانات کے تحت محض اشاروں اور صرف چند مثالوں پر اکتفا کیا گیا ہے کیونکہ اس کے بعض مندرجات پر مؤقر تحقیقی کام ہو چکا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eمقالے کی اشاعتِ ثانی سے قبل اس پر نظرثانی کی گئی جس کی وجہ سے چند ناگزیر تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ باب اوّل تحریکِ آزادی کے تاریخی و سیاسی پس منظر کو قارئین و ناقدین کی فرمائش پر علیحدہ کتابی صورت میں ’’آزادی کی قومی تحریک‘‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا۔ زیرِ نظر کتاب کی یہ اشاعت ’’جنگِ آزادی 1857ء کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات‘‘ کی مناسبت سے منظرِ عام پر لائی گئی، کیونکہ جنگِ آزادی خود اس کا مختلف عنوانات کے تحت ایک اہم موضوع ہے۔ زیرِ نظر مقالے کا مقصد یہ جائزہ لینا ہے کہ اُردو زبان نے مسلمانوں کی ملّی تحریکات کے فروغ اور مسلمانوں میں ملّی شعور کو بیدار کرنے اور ان کی سیاسی تحریکات کو بارآور کرنے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Moinuddin Aqeel","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611524706528,"sku":null,"price":770.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/tehreek-e-azadi-main-urdu-ka-hisa-50.jpg?v=1770968723","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/tehreek-e-azadi-main-urdu-ka-hisa-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%90-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%8f%d8%b1%d8%af%d9%88-%da%a9%d8%a7-%d8%ad%d8%b5%db%81","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}