{"product_id":"tarikh-e-adab-urdu-تاریخ-ادب-اردوجلدسوم","title":"Tarikh-e-Adab Urdu - تاریخ ادب اردو(جلدسوم)","description":"\u003cp\u003eتاریخ ادب اُردو کی یہ چوتھی جلد ہے۔ جو انیسویں صدی کے نصف آخر کے اردو ادب کا احاطہ کرتی ہے۔ انیسویں صدی کا نصف آخر برعظیم کی تاریخ کا فیصلہ کُن دور تھا۔ انگریز دو تہائی ہندوستان پر قابض تھے۔ اور اب پورے ہندوستان پر قبضے اور اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی تدبیریں کر رہے تھے۔ اور ہندوستان کے ہندو مسلمان ان سے نجات حاصل کرنے کی خواہش دل میں لیے، بھرے بیٹھے تھے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eاس جلد میں مصنف نے کتاب میں چار فصلیں قائم کی ہیں۔ پہلی فصل میں کل اکیس ابواب ہیں جو کہ تین الگ الگ حصوں میں ہیں۔ پہلے حصے میں سات ابواب ہیں جو غالب کے دور سے متعلق ہیں۔ دوسرے حصے میں پانچ ابواب ہیں جن میں چند دیگر بڑے شعرا کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس فصل کا تیسرا اور آخری حصہ آتا ہے جس میں کل نو ابواب باندھے گئے ہیں اور چند دیگر ممتاز شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد فصل دوم اُردو مرثیے سے متعلق ہے جس میں کل تیرہ ابواب ہیں جو کہ تین الگ الگ حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eپہلے حصے میں انیس و دبیر سے قبل مرثیہ نگاری کے پس منظر پر پانچ ابواب ہیں۔ پھر دو ابواب انیس و دبیر پر قائم کیے گئے ہیں۔ تیسرے حصے میں چھ ابواب میں دیگر مرثیہ گو شعرا کا تذکرہ ہے۔ تیسری فصل میں دورِ جدید کی توسیع کا احاطہ کیا گیا ہے اور اُردو کے عناصرِ خمسہ یعنی سرسیّد احمد خان، الطاف حسین حالی، محمد حسین آزاد، شبلی نعمانی اور نذیر احمد کے ادب کا تفصیلی ذکر ہے۔ چوتھی فصل میں اُردو داستانوں اور داستان گو نثرنگاروں کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ آخر میں جدید دور کا ارتقا بھی دیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں افراد و اشخاص، کتب و رسائل، مخطوطات اور مطبوعات پر مبنی سیّد معراج جامی اور سیّد محمد معروف کا مرتب کردہ اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Jamil Jalibi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611527950560,"sku":null,"price":4500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/WhatsApp-Image-2024-05-16-at-11.16.54-AM-1_62e36392-5a13-4041-82e9-cb88ae6e8f8e.jpg?v=1770968718","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/tarikh-e-adab-urdu-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%a7%d8%af%d8%a8-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88%d8%ac%d9%84%d8%af%d8%b3%d9%88%d9%85","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}