{"product_id":"tareekh-e-aqwam-e-alam-تاریخِ-اقوامِ-عالم","title":"Tareekh E Aqwam E Alam - تاریخِ اقوامِ عالم","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب اقوامِ عالم کی کہانی سناتی ہے۔ اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور پھر یہ کہانی حضرت انسان کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی پیش رفت بیان کرتی ہوئی، پتھر کے زمانے سے استعماری تسلط اور جوہری آتشی زمانے یعنی بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ مؤلف نے کتاب کے شروع ہی میں ان تمام حوالہ جاتی کتب اور اخبارات و رسائل کی، جن سے استفادہ کیا گیا ہے، فہرست فراہم کر دی ہے۔ اس کے بعد ازمنہ اور ادوار کی تقسیم (یعنی اس تالیف میں جس ترتیب سے تاریخی واقعات اور معلومات فراہم کی گئی ہیں) کا بیان ہے۔ ابواب بندی کے تحت چودہ ابواب کا اجمال، انتساب (اور وجۂ انتساب) اور پیش لفظ شاملِ کتاب ہے۔ پیش لفظ میں تالیفی ترجیحات اور ان کی وضاحت کی گئی ہے۔ کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے۔ جس پر تاریخ 21؍ جون 1950ء درج ہے جبکہ پیش لفظ رقم کرنے کی تاریخ (پیش لفظ کے آخر میں) 17؍ مارچ 1946ء درج ہے۔ جس کا مطلب ہے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن اوّل الذکر سنہ میں نکلا جو تاج کمپنی نے شائع کیا تھا۔ مؤلف سے حقوقِ اشاعت حاصل کرنے کے بعد مجلس ترقی ادب اس کتاب کے تین ایڈیشن علی الترتیب 1958ء، 1962ء اور 2012ء میں شائع کر چکی ہے۔ یہ کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Murtaza Ahmed Khan Makish","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611524640992,"sku":null,"price":770.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/tareekh-e-aqwam-e-alam-50p.jpg?v=1770968927","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/tareekh-e-aqwam-e-alam-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae%d9%90-%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%d9%90-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}