{"product_id":"tankedat-e-taha-husain-تنقیداتِ-طہٰ-حسین-مشہور-شعرائے-دورِ-جاہلی","title":"Tankedat E Taha Husain - تنقیداتِ طہٰ حسین (مشہور شعرائے دورِ جاہلی)","description":"\u003cp\u003eڈاکٹر طہٰ حسین کی شہرت عربی ادبیات کے مشہور نقاد کی ہے۔ ادبیاتِ عرب کے نقاد کے طور پر وہ ہمیشہ متنازعہ رہے ہیں۔ اسلامی مفکرین اور مؤرخین ان کے تنقیدی نظریات سے شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف مصر میں بہت سی کتب شائع ہوئیں مگر ان کتب کا تذکرہ اُردو میں کہیں نہیں ملتا۔ اُردو میں طہٰ حسین کے بارے میں بہت سے مضامین لکھے گئے۔ ان کی کتاب کے تراجم ہوئے مگر اُردو میں ان کے نظریات سے اختلافی نقطۂ نظر کا بیان نہیں ملتا۔ پیشِ نظر کتاب کئی برس پہلے مجلس ہی نے شائع کی تھی۔ اب اس کا دوسرا ایڈیشن حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eپیشِ نظر کتاب کے ساٹھ صفحات پر محیط پیش لفظ میں مترجم مولف نے بالصراحت تنقیداتِ طہٰ حسین کی اشاعت کی غرض و غایت بیان کی ہے۔ عرب کے دورِ جاہلی پر تنقیداتِ طہٰ حسین کے مترجم و مولف عبدالصمد صارم نے اس کتاب کے بارے میں اختلافی نقطۂ نظر بھی پیش کیا ہے۔ انھوں نے پیش لفظ میں ان شعرا کے کلام پر ڈاکٹر طہٰ حسین کے تنقیدی معیار کا جائزہ لیا ہے۔ یہ پیش لفظ اپنے طور پر تنقیداتِ طہٰ حسین پر ایک بھرپور مقالے کا درجہ رکھتا ہے۔ اس مجموعۂ مضامین میں دورِ جاہلی کے جن شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں: امرا القیس، عمر بن قمیثہ، مہلہل، جلیلہ، عمرو بن کلثوم، حارث بن حلّزہ، طرفہ بن العبد، المتلمّس، الاعشیٰ، اوس بن حجر، زہیر، کعب بن زہیر، حطیٔہ اور النابغہ شام\u003c\/p\u003e","brand":"Dr Taha Hussain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611510092000,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/tankedat-e-taha-husain-50_cd3d3ec3-37ac-4dba-ba1b-02a28d3098a4.jpg?v=1770968707","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/tankedat-e-taha-husain-%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d8%b7%db%81%d9%b0-%d8%ad%d8%b3%db%8c%d9%86-%d9%85%d8%b4%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%b9%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d9%90-%d8%ac%d8%a7%db%81%d9%84%db%8c","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}