{"product_id":"sir-syed-ki-scientific-society-سرسیّد-کی-سائنٹفک-سوسائٹی","title":"Sir Syed Ki Scientific Society - سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی","description":"\u003cp\u003eسرسیّد کی قائم کردہ سائنٹفک سوسائٹی کی تاریخ کا تقریباً ہر ورق اور اس کی ہر کروٹ محفوظ و موجود ہے، زیرِ نظر کتاب اور تاریخ اسی سوسائٹی کی روئدادوں پر مشتمل ہے۔ سوسائٹی کی اس تاریخ کی ساری شہادتیں علی گڑھ آرکائیوز، مولانا آزاد لائبریری، کریمیہ لائبریری بمبئی، برٹش لائبریری لندن، رائل ایشیاٹک سوسائٹی لندن، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز لندن، بوڈلین لائبریری آکسفورڈ یونیورسٹی کیمبرج اور اڈنبرا یونیورسٹیوں کے کتب خانوں سے چنی گئی ہیں۔ سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی کے کوائف سے عدم واقفیت کے سبب فاضلوں نے 1842ء کی دہلی ورناکیولر ٹرانسلیشن سوسائٹی کی طرح اسے بھی ایک ترجمہ کا بیورو سمجھ لیا ہے۔ جبکہ یہ سوسائٹی ہندوستان کی فلاح و بہبود، معاشی خوشحالی، عام روشن ضمیری پھیلانے، سائنسی سوچ اور سائنسی تجسّس کی ایک نئی لہر پیدا کرنے کے لیے افراد کی ایک منظم اور مسلسل باہمی تعاون پر مشتمل ایک تنظیم تھی۔ سائنٹفک سوسائٹی میں ترجمہ کا آغاز سائنس کی کتاب کے بجائے رولن کی تاریخِ مصر سے ہوا جس سے سوسائٹی میں ثقافتی بوقلمونی اور عالمی نقطۂ نظر کو فروغ دینے کی شروعات ہوئی۔ سائنٹفک سوسائٹی کا دفتر جب علی گڑھ منتقل ہوا تو اس کی سرگرمیوں میں بہت اضافہ ہو گیا۔ 1866ء میں اخبار ’’سین ٹیفک سوسیٹی‘‘ کا اجرا ہوا۔ سوسائٹی کے مالی معاملات میں سرسیّد کی احتیاط اور دیانت دیدنی تھی، اس کا اندازہ روئدادوں میں سوسائٹی کے حسابات سے ہوگا کہ کہیں کسی محاسب کو انگلی رکھنے کی جرأت نہیں ہوئی۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eدلچسپ بات یہ ہے کہ سوائے سائنٹفک سوسائٹی علی گڑھ کے انیسویں صدی کے ہندوستان کی کوئی سوسائٹی ایسی نہیں جس کی مکمل تاریخ دستیاب ہو۔ یہ روئدادوں کا مجموعہ نہیں گلدستۂ دانش ہے۔ اس سے انیسویں صدی کے سماجی اور دانش ورانہ رویوں کو پرکھنے، تخلیق اور بیداری کے ایک متحرک دور کا اندازہ کرنے، نیز سرسیّد اور ان کے ہم نواؤں کے اضطراب، بے چینی اور تدبر کو سمجھنے میں مددملے گی۔ کتاب کے آخر میں ضمیموں اور تتموں کے علاوہ مآخذ و مصادر اور اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Asghar Abbas","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611524083936,"sku":null,"price":770.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/sir-syed-ki-scientific-society-50.jpg?v=1770968666","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/sir-syed-ki-scientific-society-%d8%b3%d8%b1%d8%b3%db%8c%d9%91%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%b9%d9%81%da%a9-%d8%b3%d9%88%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%b9%db%8c","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}