{"product_id":"shayeri-aur-takhayul-شاعری-اور-تخیل","title":"Shayeri-Aur Takhayul - شاعری اور تخیل","description":"\u003cp\u003eشاعری پر آج تک جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ کبھی حرفِ آخر کی شکل اختیار نہیں کر سکا لیکن اس سے ہماری آگاہی میں بہت حد تک اضافہ ہوا اور ہمارے ذوق میں وسعت اور گہرائی ضرور پیدا ہوئی ہے۔ ارسطو کی ’’بوطیقا‘‘ ہمارے لیے کلی طور پر قابلِ غور نہ سہی، لیکن اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ اس کا مطالعہ آج بھی فائدہ مند ہے۔ ’’شاعری اور تخیل‘‘ ایک قابلِ قدر تصنیف ہے۔ اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔ ایسا اس لیے نہیں ہے کہ مصنف نے اس کتاب میں کوئی نیا نظریہ پیش کیا ہے یا پھر کوئی انوکھی بات کی ہے، بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ جس متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے اس موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے اور جس سلاست سے ان کے اہم نکات کو عیاں کیا گیا ہے وہ بیشتر نقادوں کے بس کی بات نہیں ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eاس کتاب میں مصنف نے نہ صرف دقیق اور اہم مسائل سے بحث کی ہے بلکہ ان کو بہت خوبی سے واضح بھی کر دیا ہے۔ نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں نہایت سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔ پہلے باب، شاعری کے کارنامے کے موضوع میں مصنف نے شاعری کی حقیقت پر روشنی ڈالی ہے اور اقرار کیا ہے کہ شاعری کی کوئی جامع اور مانع تعریف نہیں ہو سکتی۔ شاعری کے مختلف پہلوؤں، کلام کی موزونیت، توازن، الفاظ کی صوتی اہمیت اور سماعی لذت اور اس نوع کی دیگر چیزوں سے بحث کر کے وضاحت کی ہے۔ دو باب ایسے ہیں جہاں ہادی حسین نے بہت سے مشہور نقادوں کی آرا نقل کی ہیں لیکن اپنی رائے پوری تفصیل سے نہیں دی۔ نویں باب میں تخیل، الہام اور تکنیک کے بارے میں اُنھوں نے جو لکھا وہ مزید تفصیل کا حقدار تھا۔ بہرحال یہ کتاب اُردو تنقید میں ایک قابلِ قدر اضافہ ہے۔ کتاب کے آخر میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Hadi Hussain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611512189152,"sku":null,"price":385.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/shayeri-aur-takhayul-50_8c7f3884-d97a-41d5-912b-513acb236261.jpg?v=1770968903","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/shayeri-aur-takhayul-%d8%b4%d8%a7%d8%b9%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d8%ae%db%8c%d9%84","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}