{"product_id":"sahafat-pakistan-o-hind-main-صحافت-پاکستان-و-ہند-میں","title":"Sahafat Pakistan O Hind Main - صحافت پاکستان و ہند میں","description":"\u003cp\u003eپیشِ نظر کتاب معروف دانشور اور شعبۂ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید (مرحوم) کی دس سالہ محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ یہ کتاب 1964ء میں مجلس ترقی ادب ہی کے زیرِ اہتمام چھپی تھی۔ اب یہ اس کا دوسرا ایڈیشن مجلس نے شائع کیا ہے۔ پیش لفظ میں فاضل مصنف نے اس کتاب کو اُردو میں لکھی جانے والی صحافت کی پہلی تاریخ قرار دیتے ہوئے دورانِ تحقیق پیش آنے والی مشکلات اور مراحل کا ذکر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے اس کتاب کے مآخذ کے بارے میں وضاحت کی ہے۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے ابواب بندی کے بارے میں موضوع کی مناسبت سے ترتیب کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب پینتالیس طویل و مختصر ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے دو ابواب میں اخبار نویسی کے آغاز اور طباعت کے نقوش ہزاروں سال قبل کی زندگی میں تلاش کیے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں انگریزی صحافت کے آغاز کی داستان بیان کی ہے۔ آئندہ ابواب میں تحقیق کی زمانی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے اُردو کے پہلے اخبار، جامِ جہاں نما، فارسی اخبار اور علاقائی زبانوں میں صحافت کی پیش رفت کا تذکرہ کیا ہے۔ اگلے ابواب میں اُنھوں نے سرسیّد تک آتے آتے برعظیم کی صحافت کے منہاج پر روشنی ڈالتے ہوئے قوانینِ صحافت کی تشکیل اور اطلاق کی تفصیل بیان کی ہے۔ انھوں نے کتاب میں تحریکِ آزادیِ ہند اور پاکستان اور ہندوستان میں صحافت کے میدان میں ہونے والی ترقی اور مختلف مراحل کا ذکر کیا گیا ہے۔ مصنف نے کتاب میں غیرضروری حوالہ جات و حواشی سے گریز کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مآخذ اور حوالہ جاتی کتب و رسائل و جرائد اور اخبارات کی فہرست دی گئی ہے اور کتاب میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Abdul Salam Khurshid","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611523231968,"sku":null,"price":660.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/sahafat-pakistan-o-hind-main-50p_b813906b-92ec-4c64-b5a2-04d253918bba.jpg?v=1770968709","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/sahafat-pakistan-o-hind-main-%d8%b5%d8%ad%d8%a7%d9%81%d8%aa-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%88-%db%81%d9%86%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}