{"product_id":"risala-qawaid-e-farsi-mosoom-ba-sirf-saghir-رسالۂ-قواعدِ-فارسی-موسوم-بہ-صرف-صغیر","title":"Risala Qawaid-e-Farsi Mosoom Ba Sirf Saghir - رسالۂ قواعدِ فارسی موسوم بہ صرف صغیر","description":"\u003cp\u003eڈپٹی نذیر احمد اُردو کے عناصرِ خمسہ میں بہت ممتاز مقام کے حامل تھے۔ اُردو، فارسی، عربی کے عالم تھے اور انگریزی سے بھی وافر آگہی رکھتے تھے۔ اُنھوں نے بچوں کی تعلیم کے باب میں بھی کئی مفید کتابچے تالیف کیے جنھیں نصاب الصبیان کی ذیل میں رکھنا چاہیے۔ انھی میں ’’قواعد فارسی موسوم بہ صرفِ صغیر‘‘ کا شمار ہوتا ہے۔ یہ کتاب اُردو کے ان طلبہ کے لیے لکھی گئی تھی جنھیں فارسی زبان سکھانا مقصود تھا۔ کتاب سہل ہے اور ڈپٹی صاحب نے اسے اپنے اسلوب سے دلچسپ اور قابلِ مطالعہ بنا دیا ہے۔ ماضی میں یہ بھی روایت رہی ہے کہ بعض قواعد کو منظوم کر دیا جاتا تھا تاکہ آسانی سے طلبہ کے حافظے کا حصہ بن جائیں۔ ڈپٹی صاحب نے بھی کہیں کہیں اس کا اہتمام بہ خوبی کیا ہے۔ ان کا اسلوب رواں اور دلنشین ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eپیشِ نظر کتاب کے آخر میں فاضل مؤلف نے فارسی کے مشہور اقوال، امثال، مصرعے اور شعر درج کیے ہیں۔ ترتیبِ نو میں مذکورہ مشمولات کو الگ الگ سطروں میں درج کیا گیا ہے تاکہ قارئین انھیں آسانی سے پڑھ سکیں اور ان سے حظ اندوز ہو سکیں۔ علاوہ ازیں اصل متن میں بعض لفظ درج ہونے سے رہ گئے تھے، انھیں زیرِ نظر اشاعت میں درج کر دیا گیا ہے۔ ’’قواعدِ فارسی‘‘ اپنی اشاعتِ ثانی کے ایک سو چھبیس برس بعد اشاعتِ جدید کے مرحلے سے گزری۔ یہ کتاب فارسی کے طلبہ و اساتذہ اور زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔\u003c\/p\u003e","brand":"Deputy Nazir Ahmed Dehalvi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611496722656,"sku":null,"price":165.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/risala-quwaid-o-farsi-50.jpg?v=1770968687","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/risala-qawaid-e-farsi-mosoom-ba-sirf-saghir-%d8%b1%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%82-%d9%82%d9%88%d8%a7%d8%b9%d8%af%d9%90-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d8%b3%db%8c-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%88%d9%85-%d8%a8%db%81-%d8%b5%d8%b1%d9%81-%d8%b5%d8%ba%db%8c%d8%b1","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}