{"product_id":"qulyat-e-meed-5-کلیاتِ-میر-جلد-پنجم-رُباعیات-مخمسات-وغیرہ","title":"Qulyat-E-Mir 5 - کلیاتِ میر (جلد پنجم: رُباعیات، مخمسات وغیرہ)","description":"\u003cp\u003eخدائے سخن، شہنشاہِ تغزل میر کی شاعری درد و غم، رنج و الم، آنسو کی ترجمان ہے۔ میر نے اپنے ذاتی غم کو آفاقی غم بنا کر پیش کیا ہے۔ میر کی یہ شاعری جو درد و غم اور رنج و الم کی ترجمانی اور عکاسی کے باعث سوز و گداز اور نشتریت سے بھرپور اداس ضرور کرتی ہے، لیکن اس میں گھٹن کا احساس نہیں ہوتا۔ یہ ان کے دل اور دلّی کی شاعری ہے جسے بار بار اجاڑا اور بسایا گیا۔ ان کے غم کی آفاقیت نے انھیں شہرتِ دوام بخشی ہے۔ جس کی اہمیت ہر دور میں مسلم ہے۔ زیرِ نظر کلیات میر جدید اصول و ضوابط کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کلیات میں میر کا تمام کلام موجود ہے۔ کلیات میر میں میر کے چھ دیوان ترتیب وار ہیں۔ پھر ان کی دیگر اصناف، فردیات وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eپیشِ نظر کتاب کلیاتِ میر کی یہ جلد پنجم ہے جس کے مرتب کلب علی خاں فائق ہی ہیں۔ کلیاتِ میر کی اس جلد پنجم میں رباعیات، قطعات، تضمین، مخمسات، مسدسات، ترکیب بند، قصائد، مراثی اور سلام شامل کیے گئے ہیں۔صحتِ متن کی جانچ پڑتال مجلس کی کتب کا طرئہ امتیاز ہے۔ فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔ زیرِ نظر جلد پنجم ابتدائی جلدوں کے برعکس خطِ نستعلیق میں کمپیوٹر کمپوز کروائی گئی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Mir Taqi Mir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611506782432,"sku":null,"price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/qulyat-e-meed-5-50_01738e30-8167-4d99-942a-c73739eedf6a.jpg?v=1770968866","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/qulyat-e-meed-5-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d9%85%db%8c%d8%b1-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%be%d9%86%d8%ac%d9%85-%d8%b1%d9%8f%d8%a8%d8%a7%d8%b9%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d9%85%d8%ae%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%aa-%d9%88%d8%ba%db%8c%d8%b1%db%81","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}