{"product_id":"pakistan-sy-diyare-haram-tak-پاکستان-سے-دیار-حرم-تک","title":"Pakistan Sy Diyare Haram Tak - پاکستان سے دیار حرم تک","description":"\u003cp\u003eاردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا  انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان  دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں  سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم  ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ  سے قدیم دور کے  انسان کی زندگی  کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں  جو انسان کی اپنی عملی زندگی  میں کام آتے ہیں ۔ جزیرۃالعرب کے سفرنامے زیادہ تر حج و عمرہ کے حوالے سے منظر عام پر آئے ہیں، ان میں بھی بعض کیفیاتی طرز کے ہیں، جب کہ بعض میں علمی اور ادبی پہلو نمایاں ہے۔ زیر نظر کتاب ’’پاکستان سے دیار حرم تک ‘‘ معروف ناول نگار  وصحافی  نسیم حجازی کے ارض ِحجاز کے دلچسپ سفر پر مشتمل ہے انہوں نے اپنے اس  سفرنامے کو بڑے دلچسپ اندا ز میں مرتب کیا ہےان کے اس سفر میں  کراچی سے ایران ،ترکی اور بیروت کا سفر بھی شامل ہے ۔ یہ سفر نامہ  پہلے   اخبار کوہستان میں مضامین کی صورت  میں شائع ہوا بعد ازاں قارئین کے اصرار پر  اسے کتابی صورت میں شائع  کیا گیا ۔\u003c\/p\u003e","brand":"Naseem Hijazi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":53279927206112,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/32671677.jpg?v=1782989776","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/pakistan-sy-diyare-haram-tak-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%b3%db%92-%d8%af%db%8c%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%d8%b1%d9%85-%d8%aa%da%a9","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}