{"product_id":"naayee-puranay-نئے-پرانے","title":"Naayee Puranay - نئے پرانے","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب اُردو کے معروف شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجد کا ترتیب دیا ہوا شعری انتخاب ہے جو عام انتخابوں سے مختلف ایک جدید انتخاب ہے۔ نہ تو اسے زمانی اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے اور نہ ہی یہ مخصوص موضوعات اور استعارات سے متعلق ایک انتخاب ہے جیسے کچھ لوگ تصوف، حسن و عشق، دل، آنکھیں، محبت وغیرہ قسم کے عنوانات باندھ کر انتخاب کرتے ہیں۔ اس انتخاب کو ترتیب دینے کے لیے جو بات بنیادی طور پر محرک بنی وہ اساتذہ کے یہاں ایسے اشعار کی موجودگی تھی جن میں اُنھوں نے نہ صرف اپنے عہد کے مروّجہ مضامین اور استعاراتی نظام سے روگردانی کی بلکہ اس روگردانی کا رشتہ اُنھوں نے ماضی کے بجائے مستقبل میں استوار کیا۔ اس انتخاب کے کرنے میں امجد اسلام امجد نے ایک فارمولہ ترتیب دیا جس کے چار عناصر ترکیبی ہیں: (1) پہلا مرحلہ اور آلۂ پیمائش یہ تھا کہ کلاسیکی شاعروں کے یہاں کون سے ایسے اشعار ہیں جو اُن کے عہد میں نئے تھے۔ (2) اِسی معیار کا دوسرا زینہ یہ تھا کہ ان میں سے کتنے اشعار ہیں جو آج بھی نئے اور تازہ دکھائی دیتے ہیں۔ (3) اس معیار کا تیسرا پہلو یہ تھا کہ ان ’’آڈ‘‘ (Odd) اشعار کو کس کھاتے میں ڈالا جائے جو نئے اور انوکھے ہونے کے باوجود مستقبل کی شعری روایت کا حصہ نہ بن سکے۔ (4) چوتھا اور آخری اُصول اساتذہ کی شاعری میں لسانی تجربات کا پایا جانا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eان چاروں عناصر کی میزان پر اُنھوں نے اُردو شاعری کے ہر کلاسیکی شاعر کو نہیں پرکھا بلکہ اس انتخاب میں جگہ پانے کے لیے اہلیت کا کم از کم معیار سو اشعار فی شاعر بھی رکھا۔ اس طرح اس کسوٹی پر صرف آٹھ شعرا پورے اُترے جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں: میر تقی میر، میرزا رفیع سودا، خواجہ میر درد، نظیر اکبر آبادی، مصحفی، آتش، غالب اور اقبال۔ آٹھ شعرا پر مشتمل پہلی صف کے پورے ہونے کے بعد امجد اسلام امجد نے شعرا کی ایک دوسری صف سے بھی انتخاب کیا ہے جس میں نو شعرا شامل ہیں جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں: ولی دکنی، قائم چاند پوری، انشا، جرأت، مومن، ذوق، شیفتہ، حالی اور داغ۔ پہلی صف کے شعرا کے انتخاب سے پہلے امجد اسلام امجد نے ہر شاعر کے بارے میں تعارفی مضمون بھی لکھا ہے، لیکن عدیم الفرصتی کی وجہ سے دوسری صف کے شعرا کے انتخاب سے پہلے شاعروں کے بارے میں تعارفی مضمون نہ لکھ سکے۔ یہ چونکہ انوکھی طرز کا انتخاب ہے اس لیے اس میں معروف اشعار کم یا معدوم ہیں بلکہ بعض اشعار نئے یا تقریباً نئے معلوم ہوتے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Amjad Islam Amjad","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611512156384,"sku":null,"price":385.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/naayee-puranay-50_32be67ac-16b9-4035-afb8-f5b52d140ed9.jpg?v=1770968659","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/naayee-puranay-%d9%86%d8%a6%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%92","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}