{"product_id":"muhammad-husain-azad-ahwal-o-asaar-محمد-حسین-آزاد-احوال-و-آثار","title":"Muhammad Husain Azad Ahwal O Asaar - محمد حسین آزاد: احوال و آثار","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب ڈاکٹر محمد صادق کی تحقیق و تصنیف ہے۔ جس میں اُردو کے معروف انشا پرداز اور ماہرِ تعلیم مولانا محمد حسین آزاد کے احوال اور آثار کا مفصل ذکر ہے۔ تحقیق کی دُنیا میں ڈاکٹر صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد صادق گورنمنٹ کالج لاہور میں صدر شعبۂ ہائے اُردو اور انگریزی رہے۔ یہ مقالہ پہلے اُنھوں نے انگریزی میں لکھا جسے بعد میں ترامیم و اضافے کے ساتھ اُردو میں بھی منتقل کیا گیا۔ اس کتاب کا انتساب معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر شیخ محمد اکرام کے نام ہے۔ مقالے میں گیارہ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ پہلے باب میں مولانا محمد حسین آزاد کے خاندانی پس منظر اور احوال، خاص طور پر ان کے والدِ گرامی مولوی محمد باقر کے مذہبی عقائد پر نزع و اختلاف اور علمائے تشیع کے فتاویٰ و سب و شتم کی تفصیل اور اس ماحول کا ذکر کیا ہے جس میں مولانا محمد حسین آزاد نے تعلیم و تربیت کے مراحل طے کیے۔ دوسرے باب میں جنگِ آزادی کے دوران مولوی محمد باقر کی پھانسی اور آشوبِ دہلی کا ذکر کیا ہے۔ تیسرے باب میں اُنھوں نے براہِ راست موضوع کے بارے میں محمد حسین آزاد کی پنجاب (لاہور) آمد اور قیام کے دوران انجمن پنجاب کی تشکیل اور ان کی علمی و ادبی اور صحافتی خدمات کا ذکر کیا ہے۔ اس کتاب میں محمد حسین آزاد کی سرکار برطانیہ کے تحت بعض سرگرمیوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔ چوتھے باب میں آزاد کی تصانیف، سخن دانِ فارس سے نیرنگِ خیال تک کا تنقیدی جائزہ لیا ہے اور بعض اغلاط کی نشاندہی کی ہے۔ پانچواں باب ’’آبِ حیات‘‘ کے بارے میں ہے۔ اس باب میں اُنھوں نے آزاد کی مذکورہ کتاب کی تحسین اور ادب میں اہمیت بیان کی ہے۔ چھٹا باب آزاد کے سفرنامہ ایران کے بارے میں ہے۔ اگلے چار ابواب میں آزاد کے بطور شاعر، بطور انسان اور ان کی ذہنی ساخت و کیفیات کا بیان ملتا ہے۔ دسویں باب میں آزاد کے اسلوبِ بیان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جبکہ آخری باب میں آزاد کے فن و شخصیت کا ملخص پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں اسی صفحات پر پھیلے ہوئے دس ضمائم بھی محمد حسین آزاد کے احوال و آثار پر مفید معلومات کا ذریعہ ہیں۔ آخری پانچ صفحات پر اشاریہ دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr Muhammad Sadiq","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611510026464,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/Muhammad-Husain-Azad-ahwal-o-asaar-50p_f54eec79-4888-4ad4-b954-7429f3fb5d07.jpg?v=1770968699","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/muhammad-husain-azad-ahwal-o-asaar-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%ad%d8%b3%db%8c%d9%86-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af-%d8%a7%d8%ad%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%88-%d8%a2%d8%ab%d8%a7%d8%b1","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}