{"product_id":"moat-ki-tarekh-موت-کی-تاریخ","title":"Moat Ki Tarekh - موت کی تاریخ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eانسان کے سب سے بڑے خوف کا ثقافتی، سائنسی اور نفسیاتی مطالعہ.\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e موت کو انسان نے ہمیشہ ایک ہی انداز میں نہیں لیا۔ اب عموماً موت کی وجہ معلوم ہوتی ہے، جبکہ پچاس برس پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اسی طرح آرٹ، فلسفہ، ادب، ثقافت وغیرہ میں بھی موت کا مفہوم اور اظہار بدل گیا ہے۔ مگر بنیادی فلسفہ کافی حد تک وہی ہے: کہ گناہ یا جرم ہی موت تک پہنچاتا ہے، یا پھر نیک مقصد کی خاطر موت قبول کرنا احسن ہے۔ ان دونوں تصورات کے ڈانڈے ہمارے ماضی بعید کی داستانوں اور قصوں سے جا ملتے ہیں۔ یہ قصے کسی نہ کسی صورت میں ہمارے شعور اور لاشعور کا حصہ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eزیر نظر کتاب کے پہلے حصے میں موت کے مختلف تصورات اور نظریات کا مختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرے حصہ نفسیاتی تحقیقات اور بحثوں پر مشتمل ہے۔ تیسرے حصے میں ادب اور آرٹ میں موت کی تصویر کشی پر مختصر مضامین شامل ہیں، جبکہ چوتھا حصہ ایک سائنس دان کی موت کے مراحل کی خود نوشتہ کہانی اور موت کے متعلق اہم لوگوں کی آراء پر مبنی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Yasir Jawad","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48906381918432,"sku":null,"price":450.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/OIP_7ab0784f-ff25-4219-9a42-1fc487ef873f.jpg?v=1772883995","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/moat-ki-tarekh-%d9%85%d9%88%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}