{"product_id":"masanviat-e-hassan-مثنویاتِ-حسن","title":"Masanviat-e-Hassan - مثنویاتِ حسن","description":"\u003cp\u003eمعروف شاعر میر حسن دہلوی نے میر درد کی صحبت نشینی سے مشرف ہونے کے بعد سودا کے شاگرد میر ضیا کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔ غالب گمان ہے کہ وہ سودا سے بھی اصلاح لیتے رہے۔ میر حسن نے شاعری میں مثنوی کی صنف کو اختیار کیا اور ’’مثنوی سحر البیان‘‘ سے شہرت پائی۔ انھوں نے متعدد دیگر مثنویاں بھی لکھیں۔ میر حسن کی مثنویات پر مشتمل اس کتاب کی ترتیب و تدوین ڈاکٹر وحید قریشی کی مہارتِ نقد و نظر کی مرہونِ منت ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے بسیط مقدمہ اور حواشی لکھ کر اور میر حسن کی پیدائش و وفات اور اس کے درمیان پیش آنے والے مراحل کا حوالوں کے ساتھ جامع تذکرہ کر کے اس کتاب کو میر حسن کے مطالعہ کا ایک معتبر مآخذ بنا دیا ہے۔ ’’مثنویاتِ حسن‘‘ کے صفحہ نمبر 146 سے 183 تک حواشی مثنویات بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کتاب میں گیارہ مثنویاں شامل ہیں۔ پہلے پہل یہ کتاب خطِ نسخ میں شائع ہوئی تھی، جبکہ اس بار اسے نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کیا گیا ہے۔ یہ میر حسن دہلوی کی مثنویات کا پہلا مجموعہ ہے جبکہ دوسرا حصہ ابھی تک مرتب نہیں کیا جا سکا۔\u003c\/p\u003e","brand":"Mir Hassan Dehlavi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611505045728,"sku":null,"price":275.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/masnavyat-e-hasan-1-50-1_c274c06b-d4ba-4333-ba90-8b6af5ce26a6.jpg?v=1770968863","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/masanviat-e-hassan-%d9%85%d8%ab%d9%86%d9%88%db%8c%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d8%ad%d8%b3%d9%86","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}