{"product_id":"maqalat-e-muhammad-hussain-azad-مقالاتِ-محمد-حسین-آزاد-جلد-اوّل","title":"Maqalat-e-Muhammad Hussain Azad - مقالاتِ محمد حسین آزاد (جلد اوّل)","description":"\u003cp\u003eآبِ حیات‘‘ کا ذکر آتے ہی ذہن میں مولانا محمد حسین آزاد کا نام گردش کرنے لگتا ہے۔ یہ ان کی وہ شاہکار کتاب ہے جو کہنے کو تو تذکرہ ہے مگر اس کا نثری سحر ایسی کیفیت پیدا کرتا ہے کہ معلوم ہوتا ہے وہ شخصیت سامنے روبرو کھڑی ہے۔ مولانا محمد حسین آزاد کی شخصیت کے مختلف پہلو ہیں۔ وہ شاعر بھی تھے اور ادیب بھی تھے اور صحافی بھی۔ زیر نظر کتاب مقالات آزاد ہے جسے آغا محمد باقر نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں محمد حسین آزاد کے ان مقالات کو مرتب کیا گیا ہے جو خصوصی طور سے رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے تھے اور بقول مرتب کچھ قلمی نسخوں سے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس مجموعے میں 1865ء سے 1885ء تک کے مقالات شامل کیے گئے ہیں۔ جنہیں زمانی ترتیب سے نہیں مرتب کیا گیا تاکہ ہر جلد الگ حیثیت میں پڑھی جا سکے۔ مرتب نے پیش لفظ میں بتایا ہے کہ یہ مضامین مولانا آزاد نے اپنے شوق سے قصصِ ہند کی تصنیف سے پہلے لکھے تھے۔ ان کے بیشتر مضامین رسالۂ انجمن پنجاب سے ماخوذ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eمولانا محمد حسین آزاد مرحوم کا مرصّع اور متنوع اندازِ تحریر ہر ہر دَور میں مقبول رہا ہے اور ان کی نثر اُردو ادب میں غیرفانی مقام حاصل کر چکی ہے۔ آزاد نے لاہور کی فضا میں جو علمی و ادبی خدمات سرانجام دیں وہ برصغیر پاک و ہند میں ہمہ گیر تحریک کی حیثیت اختیار کر گئیں اور عوام و خواص دونوں ان سے متاثر ہوئے۔ آزاد کی اُردو ادب کی خدمات سے نہ صرف نثرنگاری میں انقلاب پیدا ہوا بلکہ شاعری بھی قدیم فرسودہ راہوں سے ہٹ کر زندگی کی حقیقی راہوں سے روشناس ہوئی۔ مولانا کی نثری تخلیقات بار بار چھپتی رہیں، البتہ جو مقالات اور نثرپارے رسالہ انجمن پنجاب میں شائع ہوئے وہ امتدادِ زمانہ کے باعث نظروں سے روپوش ہو گئے، جنہیں آغا محمد باقر نے مرتب کیا ہے۔ آغا صاحب نے اپنے فاضل جدِ مرحوم سے عقیدت کا ثبوت اس طرح دیا کہ ان متفرق، بکھرے ہوئے مضامین اور مقالات کو برسوں کی کوشش کے بعد محنت سے مرتب کر کے بطور علمی ارمغان کے اربابِ علم کی خدمت میں پیش کر دیا۔ ان مقالات کی جمع و ترتیب کا کام آغا صاحب نے خود کیا ہے۔ یہ ان مقالات کی جلد اوّل ہے جس کی کمپوزنگ آغا صاحب نے خود کروا لی تھی، اس لیے پہلی جلد نستعلیق میں ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Agha Muhammad Baqir Nabira Azad","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611512942816,"sku":null,"price":440.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/Maqalat-e-maulana-Muhammad-Husain-Azad-1-50_1d1ec2e1-601c-42aa-94f2-b50b226bc089.jpg?v=1770968646","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/maqalat-e-muhammad-hussain-azad-%d9%85%d9%82%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%ad%d8%b3%db%8c%d9%86-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d8%a7%d9%88%d9%91%d9%84","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}