{"product_id":"majmua-nasar-e-ghalib-urdu-مجموعہ-نثرِ-غالب-اُردو","title":"Majmua Nasar-e-Ghalib Urdu - مجموعہ نثرِ غالب اُردو","description":"\u003cp\u003eجیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ کتاب معروف شاعر مرزا غالب کی نثر کا مجموعہ ہے جسے بہت عرصہ پہلے خلیل الرحمن دائودی نے مجلس ترقی ادب کے لیے مرتب کیا تھا۔ غالب کو عموماً شاعری کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے مگر ان کی اعلیٰ پائے کی نثر سے کم لوگ واقف ہیں۔ اس کتاب میں غالب کے اُردو کے نثری کلام کو جمع کیا گیا ہے۔ بہت پہلے چھپنے کے باعث ایک عرصے سے یہ کتاب بازار میں نایاب تھی۔ چنانچہ اس کی طبع دوم کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کتاب اُردو ٹائپ (خطِ نسخ) میں دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں نکات و رقعات، لطائفِ غیبی، سوالات عبدالکریم، نامۂ غالب بنام مرزا رحیم میرٹھی اور تیغِ تیز کے عنوانات سے موسوم نثر پارے شامل ہیں، جو کہ غالب کی خالصتاً اپنی طبع زاد تحریریں ہیں۔ دوسرے حصے میں غالب کی وہ نثر ہے جو ان کے تحریر کردہ مختلف کتابوں کے دیباچوں کی صورت میں سامنے آئی۔ اس کے علاوہ پیش لفظ، مضامین اور مختلف اخبارات و رسائل کو لکھے جانے والے یا فرمائشی مراسلے بھی اس حصے میں شامل ہیں۔ گویا کتاب کے دوسرے حصے میں وہ تحریریں شامل ہیں جو غالب نے کسی اور کے کہنے پر لکھی ہوں گی۔ علاوہ ازیں مرتب نے بعض مخطوطے اور خود نوشتہ تحریروں کے عکس بھی شاملِ کتاب کیے ہیں، جن سے کتاب کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Mirza Asadullah Khan Ghalib","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611516874976,"sku":null,"price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/majmoya-nasre-ghalib-50p_b3885137-12d9-4b89-b0df-0e2e7a7296d5.jpg?v=1770968880","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/majmua-nasar-e-ghalib-urdu-%d9%85%d8%ac%d9%85%d9%88%d8%b9%db%81-%d9%86%d8%ab%d8%b1%d9%90-%d8%ba%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d8%a7%d9%8f%d8%b1%d8%af%d9%88","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}