{"product_id":"kulyat-e-salik-کلیات-سالک","title":"Kulyat-e-Salik - کلیات سالک","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب قربان علی بیگ سالکؔ کی شاعری کی کلیات ہے جس میں غزلیں، قصائد اور قطعات وغیرہ شامل ہیں۔\u003cbr\u003e\nسالک کا کلام دلّی کی شاعری کا قابلِ قدر نمونہ ہے۔ نغز گوئی سلاست بلاغت کی جان ہے۔\u003cbr\u003e\nقربان علی سالکؔ جملہ اصنافِ سخن پر قادر تھے اور معنی بندی میں بلندپایہ رکھتے تھے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eقربان علی بیگ سالکؔ، نواب مرزا عالم بیگ کے بیٹے تھے۔ حیدر آباد میں نومبر، دسمبر 1824ء کو پیدا ہوئے اور تعلیم و تربیت دلّی میں پائی۔ فارسی کی درسی کتابیں وہیں کے اربابِ فضل و کمال سے پڑھیں۔ اس زمانے میں شعر و سخن کا گھر گھر چرچا تھا، مومن و غالب بقیدِ حیات تھے، سالک کو بھی شعروشاعری کا شوق ہوا۔ پہلے بطور خود کچھ کہتے رہے، اس کے بعد حکیم مومن خاں کی خدمت میں پہنچے؛ اس وقت قربانؔ تخلص کرتے تھے۔ غالباً خان صاحب کے مرنے پر مرزا غالب کے یہاں رسائی پیدا کی اور سالکؔ تخلص اختیار کیا۔ خوش مزاجی اور شگفتہ روئی کے ساتھ خدا نے ان کو ذکاوت ایسی عنایت فرمائی تھی کہ چند روز کی مشق میں سخن سنجی اور سخن فہمی میں یہ اپنے معاصرین سے بہت بڑھ گئے اور مرزا غالب کے شاگردوں میں سب سے بہتر نظر آنے لگے۔ مشاعروں میں شریک ہوتے تو ایک ایک شعر پر یہ عالم ہوتا کہ مجلس لوٹ لوٹ جاتی؛ ایک ایک شعر کئی کئی بار پڑھوایا جاتا۔ ایک ایک لفظ پر تعریفیں ہوتیں اور ایک ایک بندش کی داد ملتی۔ بہ قول مؤلف ’’خم خانۂ جاوید‘‘ سچ تو یوں ہے کہ آپ کا کلام دلّی کی شاعری کا قابلِ قدر نمونہ ہے۔ نغز گوئی سلاست بلاغت کی جان ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eقربان علی سالکؔ جملہ اصنافِ سخن پر قادر تھے اور معنی بندی میں بلندپایہ رکھتے تھے۔ بیسیوں شعر آپ کے ایسے ہیں کہ جتنا غور کیجیے اتنا ہی مزا آتا ہے۔ زکیؔ، انورؔ، مجروحؔ، حالیؔ کے ہم مشاعرہ تھے۔ بالخصوص چھوٹی بحروں میں نہایت بلیغ اور ہر مضمون پر شعر کہتے تھے۔ سالک کے علمی مرتبے کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ مرزا غالب کی وفات پر ان کے شاگردوں نے سالک ہی کو اپنا استاد تسلیم کیا اور ان سے اصلاح لی۔ زیرِنظر کلیاتِ سالک میں 10 قصائد، 366 غزلیات، متفرق اشعار، 47 رباعیات، ایک مثلث، 7 مخمسات، ایک مسدس، ایک واسوخت، ایک ترکیب بند، ایک ترجیع بند، 3 مراثی، 2 سلام، ایک مثنوی، 5 سہرے، 8 قطعات (مدحیہ)، ایک قطعہ (سیاسی)، 133 قطعۂ تاریخی، ایک قطعۂ غیرتاریخی، 4 متفرقات، 3 مزید قطعات اور 3 تقریظات شامل ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Qurban Ali Baig Salik","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611500884192,"sku":null,"price":220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/qulyat-e-salik-50_4c29b569-2491-4543-9709-8fd651b34967.jpg?v=1770968952","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/kulyat-e-salik-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d8%b3%d8%a7%d9%84%da%a9","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}