{"product_id":"kulyat-e-naseem-کلیات-نسیم","title":"Kulyat-e-Naseem - کلیات نسیم","description":"\u003cp\u003eاصغر علی خاں نام، نسیم تخلص، نواب آقا علی خاں تاچار کے بیٹے تھے۔ دلی میں پیدا ہوئے اور وہیں نشوونما پائی، حکیم مومن خاں سے مشقِ سخن کی۔ زمانہ موافق تھا، اپنے مکان پر مجلسِ مشاعرہ ترتیب دیتے تھے، اُس میں مومن خاں و دیگر مشاہیرِ دلّی شریک ہو کر دادِ سخن دیتے تھے۔ پہلے اصغر علی تخلص کرتے تھے، بعد میں نسیم اختیار کیا۔ مزاج میں آزادی اور وارستگی بے حد تھی۔ جو کچھ لکھتے تھے اُن کی نقل اپنے پاس نہیں رکھتے تھے۔ مرنے کے بعد ان کے شاگردوں نے بڑی محنت اور کاوش سے اُن کا کلام فراہم کر کے دیوان مرتب کیا۔ نسیم نے تمام اصنافِ سخن میں قدرتِ کامل پائی تھی، خصوصاً مثنوی میں ان کو یدبیضا حاصل تھا۔ ان کے کلام میں خیال کی دل فریبی اور بیان کی رنگینی کے ساتھ زبان کی صفائی اور پاکیزگی اس قدر نمایاں اور واضح ہے کہ اس کے ساتھ کسی دوسرے کا کلام لگا نہیں کھاتا۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eنسیم دہلوی کا شمار اُردو کے مشہور شعرا میں کیا جاتا ہے۔ نسیم نے شاعری بہ طور تفریحِ طبع اختیار کی تھی لیکن یہی اُن کا فن ٹھہر گیا۔ ناسخ اور آتش کے شاگرد لکھنؤ کی ادبی فضا پر چھائے ہوئے تھے۔ کسی دہلوی شاعر کا اس مجمعِ عام میں نغمہ سرائی کرنا دشوار تھا۔ لیکن نسیم نے بہت جلد فضا ہموار کر لی۔ نسیم دہلوی اپنے معاصرین اہلِ دہلی میں ایک ہی شخص ہیں جس نے اپنی طرزِ بیان کو محفوظ رکھتے ہوئے اہلِ لکھنؤ کی متروکات کو قبول کرنے میں پیش قدمی کی اور زبان کا ایسا اعلیٰ نمونہ پیش کیا کہ شعرائے لکھنؤ نے بھی اس کی داد دی۔ اور یہاں رہ کر اپنے شاگردوں اور عقیدت مندوں کا ایک معقول گروہ پیدا کر لیا۔ نسیم کے ہاں صنائع لفظی و معنوی کے استعمال میں بڑی صنعت گری سے کام لیا گیا ہے اور یہ بات طبعی ہے۔ اگرچہ ان کی افتادِ طبع دہلوی تھی اور شعری زماج بھی دہلی کے سانچے میں ڈھلا ہوا تھا، لیکن لکھنؤ میں، جو صنائع و بدائع لفظی و معنوی پہ گویا مٹا ہوا تھا، انھیں ایسی فضا میسر آئی کہ وہ لکھنوی شعرا کے کلام سے استفادہ کریں۔ اس کلیاتِ نسیم میں 334 غزلیات ، متفرقات (اشعار غزل)، 3 مخمسات، 2 رباعیات، 16 قصائد، 16 قطعات تاریخیِ فارسی، 2 مثنویاں اور تشریحات اور ضمیمے شامل ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Mirza Asghar Ali Khan Naseem","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611500851424,"sku":null,"price":220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/qulyat-e-naseem-50_f249cc04-b936-4bcc-96bd-d571d7f86c48.jpg?v=1770968881","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/kulyat-e-naseem-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d9%86%d8%b3%db%8c%d9%85","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}