{"product_id":"iqbal-shaanashi-اقبال-شناسی","title":"Iqbal Shaanashi - اقبال شناسی","description":"\u003cp\u003eاقبال شناسی ڈاکٹر منظور احمد صاحب کی اہم کتاب جس میں انھوں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔زیر نظر کتاب فکر اقبال پر ڈاکٹر منظور احمد صاحب کے چھ مضامین کا مجموعہ ہے۔اس کتاب کے پیش لفظ میں بھی ڈاکٹر صاحب نے مسلمانوں کو اپنے علمی پیرا ڈائم پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا اور لکھا کہ نظر ثانی کے بغیر مسلم فکر منجمد رہے گی اور عصر حاضر کے مسائل سے نبردآزما ہونے کے قابل نہیں ہوگی۔کتاب میں شامل مضامین کی تفصیل اس طرح ہے: پہلا مضمون \"اسلامی فکر میں بصیرت کی روایت اور اقبال\" کے نام سے ہے۔دوسرا مضمون \"اقبال ، حالیہ فکری تناظر میں\" ہے۔تیسرا مضمون \"اقبال ، سائنس اور مذہب\"کے نام سے ہے۔ اس میں ڈاکٹر منظور احمد نے اقبال اور سائنس کے تعلق کے حوالے سے بات کی ہے۔چوتھا مضمون\"اقبال کا فلسفہ مذہب\" کے نام سے ہے۔پانچواں مضمون\"اقبال اور تصوف کی مابعد الطبیعات\" کے نام سے ہے۔چھٹا مضمون \"خدا ، خودی اور زمان و مکاں\" کے نام سے ہے۔اس مضمون میں بنیادی طور پر خدا کے حوالے سے بحث کی گئی ہے کیونکہ خودی ، زمان اور مکان اس کے ذیلی موضوعات ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Manzoor Ahmed","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52598342779104,"sku":null,"price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/47-f.webp?v=1778314031","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/iqbal-shaanashi-%d8%a7%d9%82%d8%a8%d8%a7%d9%84-%d8%b4%d9%86%d8%a7%d8%b3%db%8c","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}