{"product_id":"iqbal-naya-tanazar-naayi-tafseem-اقبال-نیا-تناظر-نئی-تفہیم","title":"Iqbal : Naya Tanazar, Naayi Tafseem - اقبال ، نیا تناظر ،نئی تفہیم","description":"\u003cp\u003eاقبال اور نیا نوآبادیاتی نظام |\u003cbr\u003e\n(مابعد نوآبادیاتی سیاق میں افکارِ اقبال کا مطالعہ)\u003cbr\u003e\nIqbal aur Naya No-abadiati Nizam\u003cbr\u003e\nڈاکٹر محمد آصف\u003cbr\u003e\nنیا نو آبادیاتی نظام (Neocolonialism) اُس \"تہذیبی مشن\" کا نیا رنگ روپ ہے جس کا آغاز سولہویں صدی میں ہوا اور جس کے \"ثمرات\" اٹھارویں صدی میں ملنا شروع ہو ئے. یہ نو آبادکاروں کے قدیمی خواب کی تعبیری صورت ہے کہ آج ہم ایسے ممالک کمزور جمہوریت، آئی ایم ایف، عالمی بینک، یورپی یونین، تجارتی منڈیوں میں قیمتوں کے کنٹرول، عالمی ادارہ تجارت.... کی صورت میں بھگت رہے ہیں.\u003cbr\u003e\nہمارے شاعروں میں شاید اقبال پہلا شاعر ہے جس نے \"مہذب معاشرے\" کے ان \"مقاصدِ جلیلہ\" کو بھانپ لیا تھا، جس کا اظہار انھوں نے متعدد جگہوں پر کیا ہے.\u003cbr\u003e\nیہ علم، یہ حکمت، یہ تدبر، یہ حکومت\u003cbr\u003e\nپیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیم مساوات\u003cbr\u003e\nان موضوعات کو اردو تنقید کی دنیا میں باقاعدہ متعارف کرانے میں محترم ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا اساسی کردار ہے.\u003cbr\u003e\nاستادِ محترم ڈاکٹر محمد آصف نے اپنی نئی کتاب \"اقبال اور نیا نو آبادیاتی نظام\" میں عالمی طاقتوں کی ان ریشہ دوانیوں کو فکرِ اقبال کے تناظر میں نشان زد کیا ہے.\u003cbr\u003e\nیہ کتاب تین ابواب میں منقسم ہے. پہلا باب امپریلزم، نو آبادیاتی نظام، نیا نو آبادیاتی نظام کے نظریاتی مباحث پر مشتمل ہے، جس میں اس نظام کی ماہیت، نفسیات اور طریق واردات پر بات کی گئی ہے.\u003cbr\u003e\nدوسرے باب میں نو آبادیاتی نظام کے تاریخی تناظر کو دیکھا گیا ہے. اسی باب کو دو ذیلی ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں عالمی نوآبادیاتی منظر نامہ اور برصغیر کی نوآبادیاتی صورتحال پر بامعنی گفتگو کی ہے.\u003cbr\u003e\nاقبال اور نیا نو آبادیاتی نظام اس کتاب کا تیسرا باب ہے جس میں ڈاکٹر صاحب نے افکارِ اقبال کا مطالعہ مابعد نوآبادیاتی سیاق میں کیا گیا ہے.\u003cbr\u003e\nاس انداز میں مطالعہ اقبال کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے چنانچہ فکرِ اقبال پر اس حوالے سے یہ اپنی نوعیت کے ابتدائی تحقیقی کاموں میں سے ایک ہے.\u003cbr\u003e\nزیر بحث کتاب سے قبل ڈاکٹر صاحب \"اسلامی اور مغربی تہذیب کی کشمکش(فکرِ اقبال کے تناظر میں) کے عنوان سے اپنے مطالعات پیش کر چکے ہیں جو ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کی کتابی صورت ہے. یہ مقالہ انھوں نے استادِ محترم ڈاکٹر انوار احمد کی نگرانی میں لکھا تھا.\u003cbr\u003e\nڈاکٹر صاحب کا اختصاص یہ ہے کہ انھوں نے فکرِ اقبال کو \"رحمتہ اللہ علیہ کی کھونٹی\" پر نہیں لٹکایا بلکہ اقبال کو ایک نئے تناظر میں دیکھا ہے.\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Muhammad Asif","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52598343893216,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/45-f.webp?v=1778314033","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/iqbal-naya-tanazar-naayi-tafseem-%d8%a7%d9%82%d8%a8%d8%a7%d9%84-%d9%86%db%8c%d8%a7-%d8%aa%d9%86%d8%a7%d8%b8%d8%b1-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%aa%d9%81%db%81%db%8c%d9%85","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}