{"product_id":"iqbal-ka-tasawur-e-zaman-o-makaan-اقبال-کا-تصورِ-زمان-و-مکان-اور-دوسرے-مضامین","title":"Iqbal Ka Tasawur E Zaman O Makaan - اقبال کا تصورِ زمان و مکان اور دوسرے مضامین","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ کتاب ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کے مختلف مقامات پر علامہ اقبال کے بارے میں پڑھے گئے خطبات پر مشتمل ہے جو مختلف رسالوں یا مجموعوں میں چھپ کر محفوظ رہ گئے۔ خطبات کے ان مجموعے کو علامہ اقبال کی ولادت کی صد سالہ تقریب کے موقع پر شائع کیا گیا۔ اس کتاب میں شامل مضامین میں اقبال کے کلام اور فکر کی کئی خصوصیات پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔ علامہ اقبال کی اہمیت کئی وجہ سے ہے، اوّل یہ کہ وہ اپنے کلام میں صرف قرآن و سنت میں درج باتیں ہی کہتے ہیں، دوم یہ کہ وہ قدیم و جدید علوم پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں اور فلسفے میں ان کو مہارتِ تامہ حاصل ہے، سوم یہ کہ وہ دورِ حاضر کے عظیم ترین شاعر ہیں اور ان کے کلام میں خیالات کی فراوانی، تخیل کی بلندی، الفاظ کی موزونیت، مضامین کا تنوع، جذبات کی شدت، قلب کا سوز و ساز، غرض شاعری کی تمام صفتیں بدرجۂ اتم موجود ہیں، چہارم یہ کہ وہ تصورِ پاکستان کے خالق ہیں۔ اس کتاب کے مضامین میں اتنی نوع بہ نوع خوبیوں کے حامل عظیم الشان شاعر کے کلام میں مختلف تصورات کو تلاش کرنے کی جستجو کی گئی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ کتاب ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کے علامہ اقبال کے دیئے گئے نو لیکچروں پر مشتمل ہے، جن میں سے سات اُردو زبان میں ہیں جبکہ دو انگریزی زبان میں۔ اُردو خطبات کے نام یہ ہیں: اقبال حضورِ باری میں، موت و حیات اقبال کے کلام میں، مثنوی ’’اسرارِ خودی‘‘ کا تجزیہ، اقبال کا تصورِ زمان و مکان، قوموں کا عروج و زوال، اقبال اور جذبۂ آزادی، مذہب اور سائنس اقبال کی نظر میں۔ انگریزی مضامین کے عنوان: Iqbal and the Problem of Free Will اور Iqbal’s Concept of a Muslim ہیں۔ ان تمام مضامین میں اقبال کے تصورات کا اقبال کی شاعری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ہے اور جابجا شعری حوالے اور مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ کتاب کے آخر میں احمد رضا کا مرتب کیا ہوا اشاریہ بھی کتاب کی اہمیت کو دوچند کرتا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr Raziuddin Siddiqui","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611510223072,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/iqbal-ka-tasawur-e-zaman-o-makaan-50.jpg?v=1770968705","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/iqbal-ka-tasawur-e-zaman-o-makaan-%d8%a7%d9%82%d8%a8%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d8%aa%d8%b5%d9%88%d8%b1%d9%90-%d8%b2%d9%85%d8%a7%d9%86-%d9%88-%d9%85%da%a9%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%85%d8%b6%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}