{"product_id":"introduction-to-modern-philosophy-تعارف-فلسفہ-جدید","title":"Introduction to Modern Philosophy - تعارف فلسفہ جدید","description":"\u003cp\u003eاس انتہائی قابل مطالعہ کتاب ’’Introduction to Modern Philosophy‘‘ (اردو ترجمہ: تعارف فلسفۂ جدید) میں مشہور انگریز فلسفی پروفیسر سی ای ایم جوڈ نے جدید فلسفے میں رونما ہونے والی صرف خاص خاص ترقیوں کو مختصر مگر جامع طور پر بیان کیا ہے۔ فنی اصطلاحات سے حتیٰ المقدور بچنے کی کوشش کی ہے تاکہ فلسفیوں کے نظریات عوام کی سمجھ میں بخوبی آ سکیں۔ جن جدید فلسفیوں اور اُن کے خیالات کا تعارف کروایا گیا ہے اوّل تو انھوں نے پہلے ہی دیگر فلسفیوں کی طرح مشکل زبان اور ابہام گوئی سے کام لیا ہے، پھر مبادیات اور مفردات سے متعلق تحریریں ویسے ہی مشکل اور پیچیدہ ہوتی ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ کتاب ان فلسفیانہ تصانیف کے مقابلے میں بہرصورت آسان ہے جن پر اس میں تبصرہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں صرف بریڈلے کی کتاب Appearance and Reality کے بعد آنے والے نظریات کو ہی پیش کیا گیا ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر اطالوی فلسفیوں کے خیالات کا عکس ہیں اور Neo-Idealist دبستان سے متعلق ہیں، جن کے ممتاز نمائندے گیووینی جینٹائل اور بینیڈ ٹوکروچے ہیں۔ جبکہ دیگر انگریز تصوریت پسندوں کے فلسفے کو چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اُن کے کارنامے دُنیا کے سامنے عرصے سے موجود ہیں۔ اس کتاب میں جدید فلسفے جیسے وسیع و عمیق علم کو ایک چھوٹی سی کتاب میں بیان کر کے مصنف نے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"CEM Jude","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611506389216,"sku":null,"price":275.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/jadeed-falsfa_0d633c71-e262-4005-9f3d-8938cc1cfb27.jpg?v=1770968682","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/introduction-to-modern-philosophy-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%d9%81%d9%84%d8%b3%d9%81%db%81-%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}