مولوی نذیر احمدکا شمار اردو کے اولین ناول نگاروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی تصنیف مراۃ العروس کو اردوکا پہلاناول کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کئی ناول لکھے جن کو اس زمانہ میں بہت ہی زیادہ مقبولیت ملی بلکہ نصابی کتب میں بھی داخل ہوئے ۔ اب بھی ان کے دیگر کئی ناول ایم اے کے کورس میں داخل ہیں ۔ ان کے دیگر ناول کئی خصوصیات کے حامل ہیں لیکن یہ اردو کا پہلا ایسا ناول ہے جس میں اپنے دور کے سماجی اور سیاسی مسائل کو بھر پورطریقے سے پیش کیا گیا ہے ۔ اس ناول میں دو اہم کر دار ہیں ایک ابن الوقت جو ناول کا ہیرو ہے اور دوسرا حجۃ الاسلام ۔ ناول کا ہیرو جدید تہذیبی قدروں کو پیش کرتا ہے اور حجۃ الاسلام مشرقی تہذیب کی حمایت کر تا ہے ۔ ان کایہ ناول اس دور کے تین نظریات کے حامل مشرقیت ،مغربیت اوربین بین کی نمائندگی کرتا ہے ۔سر سید،شبلی حالی ونذیر احمد بین بین کے قائل تھے جو چیزیں جس میں اچھی ہیں اس کو اپنا یا جائے اور بے جا رسومات سے دستبر دار ہوجایا جائے ۔ اس ناول میں اسی کشمکش کو پیش کیا گیا ہے۔ ان کے دیگر ناولوں کی طرح اس ناول کے کردار بھی اتنے سادے اور واضح ہیں ،مکالمے بالکل آسان ہیں، قاری کے لیے کچھ بھی مخفی نہیں رکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر نذیر احمدکے سارے ناول اصلا حی ہیں جس میں قوم کی اصلاح مقصود ہوتی ہے۔ الغر ض ادب کے قاری کے لیے ایک عمدہ کتاب ہے جس میں فرقہ باطنیہ کی مکمل تاریخ نظر آتی ہے ۔
Frequently Bought Together
BUY MORE TO SAVE MORE
Custom Collections
Latest collection of Books on Urdu Novels, stories, poetry, essays, literature, Islamic, etc.