{"product_id":"falsfa-shariyat-islam-فلسفۂ-شریعتِ-اسلام","title":"Falsfa-Shariyat Islam - فلسفۂ شریعتِ اسلام","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب ڈاکٹر صبحی محمصانی کی تالیف کردہ عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔ مولوی صاحب پاکستان کی مجلس دستور ساز میں مترجم تھے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔ جبکہ دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کے ساتھ انیس سو باون میں شائع ہوا۔ یہ کتاب کی بارہویں اشاعت ہے۔ کتاب کا پیش لفظ عنایت اللہ کا لکھا ہوا ہے۔ مولف کا لکھا ہوا مقدمہ اس کے بعد ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر باب کے تحت متعلقہ موضوعات کو فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ باب اوّل میں علم فقہ کی تعریف اور قسمیں؛ باب دوم میں قانون سازی کی اجمالی تاریخ؛ سوم میں قوانینِ اسلامی کے مآخذ؛ باب چہارم میں قانون سازی کے خارجی مآخذ؛ باب پنجم میں بعض قواعد اور کلیے جبکہ ہر باب کے آخر میں حواشی درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Sobhi Mahmassani","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611512549600,"sku":null,"price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/falsfa-shariyat-islam-50.jpg?v=1770969014","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/falsfa-shariyat-islam-%d9%81%d9%84%d8%b3%d9%81%db%82-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d8%b9%d8%aa%d9%90-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}