{"product_id":"culture-k-khudukhaal-کلچر-کے-خد-و-خال","title":"Culture K Khudukhaal - کلچر کے خد و خال","description":"\u003cp\u003eزیرِ نظر کتاب ’’کلچر کے خدوخال‘‘ کلچر اور پاکستانی کلچر پر لکھے گئے ڈاکٹر وزیر آغا کے اُن مضامین پر مشتمل ہے جو اُنھوں نے پچھلی نصف صدی کے دوران لکھے تھے۔ یہ مضامین مختلف رسائل اور کتب میں چھپتے رہے۔ کلچر وزیر آغا کا محبوب ترین موضوع ہے اور یہ موضوع تسلسل و توانائی کے ساتھ ان کی عملی اور ذہنی و فکری زندگی کا محور و مرکز رہا ہے۔ وزیر آغا کو اس عہد کا کلچرل وجود کہا جائے تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔ چونکہ ادب کو کلچر کا ایک بڑا مظہر مانا جاتا ہے۔ اس لیے اس تناظر میں انہوں نے اردو زبان کے تہذیبی پس منظر کے کلچر پر روشنی ڈالی۔ کلچر کے موضوع پر اس کتاب میں شامل مضامین کسی تالیفی منصوبے کے تحت دوچار برسوں میں نہیں لکھے گئے۔ دراصل یہ مضامین وزیر آغا کی پچاس ساٹھ برسوں کی عملی اور ذہنی وفکری زندگی کا نچوڑ ہیں اور اس طویل دورانیے کے مختلف وقفوں میں قلمبند کیے گئے ہیں۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان مضامین میں کہیں بھی کوئی تضاد نہیں، وجہ یہ ہے کہ ان مضامین کے خالق کو اپنے آغازِ فکر ہی میں کلچر کے پیٹرن سے دلچسپی پیدا ہو گئی تھی اور چونکہ کلچر کے پیٹرن میں کائناتی اور تخلیقی عمل کا پیٹرن بھی موجود ہوتا ہے، اس لیے انہیں ایک درست بنیاد فراہم ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کے مضامین آپ کو ایک لڑی میں آراستہ دکھائی دیں گے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eاس کتاب میں نیچر اور کلچر کے اس رشتے کے متنوع پہلوؤں کو موضوع بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کلچر کے خدوخال اور اس کی کارکردگی سے آشنائی مل سکے۔ علاوہ ازیں کلچر اور تہذیب کے ربطِ باہم کو بھی اس کتاب میں موضوع بنایا گیا ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں مختلف نسلوں کے قبائل کی آمد سے کلچر اور تہذیب کے جو رشتے ٹوٹتے اور بنتے رہے اُن کا جائزہ لیا جا سکے، نیز قبل از تاریخ زمانے سے لے کر تاریخ کے مختلف ادوار تک پاکستان کی سرزمین پر جس طرح کلچر کی تشکیل ہوتی رہی، اُسے بالخصوص موضوع بنا کر یہ دیکھنے کی کوشش کی جائے کہ پاکستانی کلچر کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں اور آگے چل کر پاکستانی کلچر کیا صورت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کتاب کے مختلف ابواب میں حتمیّت کے بجائے امکانات کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے تاکہ سوچ کے لیے غذا مہیا ہو سکے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Wazir Agha","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611511206112,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/culture-k-khudukhaal-50.jpg?v=1770968748","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/culture-k-khudukhaal-%da%a9%d9%84%da%86%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%ae%d8%af-%d9%88-%d8%ae%d8%a7%d9%84","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}