{"product_id":"bazm-e-akher-بزم-آخر","title":"Bazm-e-Akher - بزم آخر","description":"\u003cp\u003eیوں تو مغل شہنشاہوں کی دہلی کے دلچسپ موضوع پر قبل و مابعد غدر کے اخبارات و رسائل اور مختلف کتب جن میں سفر نامۂ ابنِ بطوطہ، ڈاکٹر برنیر کا روزنامچہ، سرسیّد کی آثار الصنادید وغیرہ بہت سی کارآمد چیزیں ہیں، لیکن ’بزمِ آخر‘ میں ابو ظفر مُعین الدین محمد اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے ابو ظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ اخیر بادشاہ دہلی کے عہد تک روزمرہ کے ظاہر و مخفی برتائو، خانگی معاملات، طرزِ معاشرت، دربار اور سواری کے قاعدے، جشن اور نذروں کے قرینے، میلوں کے رنگ، تماشوں کے ڈھنگ، زنانہ میلوں میں بیگمات کی بات چیت، غرض بہت سی ایسی استعمالی اشیا اور ملبوسات وغیرہ ایسی تفصیل و رنگینی سے بیان کیے گئے ہیں جن سے ہم آج قطعی نابلد ہیں، علاوہ ازیں تخت نشینی اور وفات کی کیفیت وغیرہ بھی بیان کی گئی ہے۔ یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت اور رسم و رواج کا بے مثال مرقع اور زبان کا وہ زندئہ جاوید کارنامہ ہے جس کی اہمیت سے انکار کی جرأت نہیں۔ گزشتہ نصف صدی میں بہت کم ایسے اہلِ قلم ہوں گے جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا ہو اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔\u003c\/p\u003e","brand":"Munshi Faizuddin Dehalvi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611493118176,"sku":null,"price":165.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/bazm-e-akhir-50p.jpg?v=1770968927","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/bazm-e-akher-%d8%a8%d8%b2%d9%85-%d8%a2%d8%ae%d8%b1","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}