{"product_id":"baresaghir-ki-mosiqui-برصغیر-کی-موسیقی","title":"Baresaghir Ki Mosiqui - برصغیر کی موسیقی","description":"\u003cp\u003eبرصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی بچتا ہی کیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں نے ان خدمات کو دستاویزی شکل دینے میں شدید کوتاہی سے کام لیا ہے، آج ہندوستان میں موسیقی کے کئی جرنلز موجود ہیں جن میں ہندوستانی اور کرناٹکی ہر دو قسم کی موسیقی پر تحقیقی مقالے شائع ہوتے ہیں؛ ہمیں بھی اس سلسلے میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ برصغیر کی موسیقی ایک ارتقائی عمل سے گزری ہے اور یہ تبدیلیاں ساخت کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج میں بھی ہوئی ہیں۔ اس سفر میں مسلمانوں کی خدمات شاندار رہی ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے قبل ہندوستانی موسیقی میں سات سُر ، بائیس شُرتیاں، چھ راگ، تیس راگنیاں اور اکیس مُورچھن متعارف ہو چکے تھے۔ نیز اس وقت کے گیتوں میں چھند، پربندھ، اشلوک، بھجن، دھرُو، پَد وغیرہ شامل تھے جنھیں ڈھیلے ڈھالے طریقے سے مرق، اور دیشی راگوں میں بانٹا جاتا تھا۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003e711ء میں محمد بن قاسم کی آمد سے بہت پہلے، جنوبی ہندوستان کے بہت سے حصوں میں مسلمانوں کی بستیاں آباد اور مساجد تعمیر ہو چکی تھیں۔ فطری طور پہ ان علاقوں کے رہائشی عربی موسیقی سنتے تھے۔ لہٰذا یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ محمد بن قاسم کی آمد سے قبل، جنوبی ہندوستان میں عربی موسیقی کا رواج ہو چکا تھا۔ محمد بن قاسم کی آمد کے بعد عرب سندھ میں بس گئے اور محمد بن قاسم نے برہمنوں کو اونچے عہدوں پہ فائز کیا۔ مقامی خواتین میں سے اسلام قبول کر لینے والیوں سے شادیاں ہونے لگیں۔ منصورہ، خضدار، بائزہ، محفوظہ اور ملتان فنونِ لطیفہ اور علمی سرگرمیوں کے مراکز بن گئے۔ مقامی عالموں اور فنکاروں سے عرب متاثر ہوئے اور ثقافتوں کا ادغام شروع ہو گیا۔ زیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔ ان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eزیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔\u003cbr\u003e\nبرصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی کچھ نہیں بچتا۔\u003cbr\u003e\nان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔\u003c\/p\u003e","brand":"Inayat Elahi Malik","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611503800544,"sku":null,"price":220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/bare-sageer-ki-mosiqi-50.jpg?v=1770968802","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/baresaghir-ki-mosiqui-%d8%a8%d8%b1%d8%b5%d8%ba%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%82%db%8c","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}