{"product_id":"aab-e-hayaat-ki-hmayed-main-آبِ-حیات-کی-حمایت-میں-اور-دوسرے-مضامین","title":"Aab-E-Hayaat-Ki-Hmayed Main - آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین","description":"\u003cp\u003eڈاکٹر محمد صادق نے اپنی کتاب ’’محمد حسین آزاد: احوال و آثار‘‘ میں ان باتوں کو بیان کیا ہے جن سے آزاد کی زندگی، کردار اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی پڑتی ہے اور مذکورہ کتاب کے ذریعے آزاد کی زندگی کی بہت سی گتھیاں سلجھائی ہیں۔ اس کتاب میں شامل تمام تر مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں اور ڈاکٹر محمد صادق کی سالہاسال کی مسلسل تحقیق و تدقیق کا نتیجہ ہیں۔ ان مضامین کے مواد کو مصنف نے حسبِ ضرورت اپنی کتاب محمد حسین آزاد: احوال و آثار میں بھی استعمال کیا ہے، لیکن چونکہ ان مضامین سے حیاتِ آزاد پر مزید روشنی پڑتی ہے، اس لیے ڈاکٹر محمد صادق نے ان مضامین کو ایک مستقل تصنیف کی شکل میں شائع کر دیا۔ یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔ یہ مضامین اس قدر کارآمد ہیں کہ بقول مصنف کئی بڑے ادیبوں نے ان معلومات کو حاصل کیا اور بعض نے تو قابلِ افسوس طریقے سے معلومات کا حوالہ تک دینا مناسب نہ سمجھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ محمد حسین آزاد پر ڈاکٹر محمد صادق کے مقالے کا ٹائپ شدہ مسودہ پنجاب یونیورسٹی کے کتب خانے میں موجود ہے اور بہت سی وہ معلومات جو دوسرے مصنّفین نے استعمال کی ہیں، وہ 1939ء ہی میں قلمبند ہو چکی تھیں۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eبہرحال اس کتاب میں ڈاکٹر محمد صادق کے صرف آٹھ مضامین شامل ہیں جن کے عنوان ہیں: (۱) ’’آبِ حیات‘‘ کی حمایت میں؛ (۲) اُردو کا پہلا صحافی؛ (۳) آزاد اور بزمِ آزاد؛ (۴) آزاد عالمِ دیوانگی میں؛ (۵) محمد حسین آزاد کا سفرِ ترکستان؛ (۶) ’’نیرنگِ خیال‘‘ اور اس کے مآخذ؛ (۷) ’’سخن دانِ فارس‘‘ پر مزید روشنی؛ تدوینِ دیوانِ ذوق (حصۂ غزلیات)۔ یہ آٹھوں مضامین اپنے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Muhammad Sadiq","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48611514351840,"sku":null,"price":440.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0663\/6237\/6416\/files\/aab-e-hayaat-ki-hmayed-main-50_847f49f4-f931-4541-b90a-f48b02a01247.jpg?v=1770968729","url":"https:\/\/noorisons.com\/products\/aab-e-hayaat-ki-hmayed-main-%d8%a2%d8%a8%d9%90-%d8%ad%db%8c%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d9%85%d8%a7%db%8c%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%85%d8%b6%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86","provider":"Noori Sons","version":"1.0","type":"link"}