Rs.600.00Rs.800.00

 امریکہ سے ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے ایک سو اس کتاب میں ساری انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے آدمیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے ، مصنف کے نزدیک ، تاریخ پر...

Tags: Maulana Wahiduddin Khan books, Moalana Wahid Ud Deen Khan, Moalana Wahid Ud Din Khan, Wahiduddin Khan Islamic scholar

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa

 امریکہ سے ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے ایک سو اس کتاب میں ساری انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے آدمیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے ، مصنف کے نزدیک ، تاریخ پر سب سے زیادہ اثرات ڈالے۔ کتاب کا مصنف نسلی طور پر عیسائی اور تعلیمی طور پر سائنس داں ہے۔ مگر اپنی فہرست میں اس نے نمبر ایک پر نہ حضرت مسیح کا نام رکھا ہے اور نہ نیوٹن کا۔ اس کے نزدیک وہ شخصیت جس کو اپنے غیر معمولی کارناموں کی وجہ سے نمبر ایک پر رکھا جائے وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ مصنف کا کہنا ہے کہ آپ نے انسانی تاریخ پر جو اثرات ڈالے وہ کسی بھی دوسری شخصیت ، خواہ مذہبی ہو یا غیر مذہبی ، نے نہیں ڈالے۔

مصنف نے آپ 

 کے کمالات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے ::

He was the only man in history who was supremely successful on both the religious and secular levels۔Dr. Michael H. Hart, Book The 100  , New York 1978

آپ

 تاریخ کے تنہا شخص ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے۔ مذہبی سطح پر بھی اور دنیوی سطح پر بھی۔

انگریز مورخ ٹامس کارلائل نے پیغمبر اسلام کو نبیوں کا ہیرو قرار دیا تھا۔ مائیکل ہارٹ (امریکی ) نے آپ کو ساری انسانی تاریخ کا سب سے بڑا انسان قرار دیا ہے۔

پیغمبراسلام کو خدا کی طرف سے یہ مشن دیا گیا کہ وہ لوگوں کو توحید کا پیغام پہنچائیں۔ یعنی یہ کہ خدا صرف ایک ہے اور انسان کو چاہیے کہ وہ ہر اعتبار سے خدا رُخی زندگی گزارے۔ یہی انسان کی نجات کا راستہ ہے۔قرآن میں اس مشن کو تزکیۂ نفس کا مشن بتایا گیا ہے۔ اس کے حصول کا ذریعہ سیاسی انقلاب نہیں ہے، بلکہ ذہنی انقلاب ہے۔ یہ مقصد صرف انسان کی فكري قوت کو بیدار کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے ميں پیغمبر اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ دوسرے پيغمبروں كے برعكس، آپ کے ذریعے توحید کا مشن انقلاب كے درجے تک پہنچا۔ آپ کے لائے ہوئے انقلاب کے ذریعے وہ تمام انفرادی، سماجی اور سیاسی تبدیلیاں وقوع میں آئیں، جن کے مجموعے کو انقلاب کہا جاتا ہے۔ مؤرخين نے عام طور پر اس كا اعتراف كيا هے۔ یہاں یہ سوال ہے کہ پیغمبر اسلام کے اس عظیم انقلاب کا راز کیا تھا۔ زیرِ نظر کتاب پیغمبر اسلام کے اِسی پہلو کا تعارف ہے۔

پیغمبر  انقلاب

سیرت پاک کا علمی  اور تاریخی مطالعہ

صفحات ۲۹۳

مصنف  مولانا وحید الدین خاں

Translation missing: en.general.search.loading